Wednesday, Jan 21 2026 | Time 03:03 Hrs(IST)
Regional

بی جے پی نے ترواننت پورم میں کانگریس-بائیں بازو کے اثر والے حلقے میں تاریخی جیت درج کی

ترواننت پورم، 13 دسمبر (یو این آئی) کیرالہ کی سیاست میں ایک تاریخی پیش رفت کے تحت، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن کی تقریباً نصف سیٹیں جیت کر ایک غیر معمولی فتح درج کی ہے۔

ریاست کی راجدھانی ترواننت پورم طویل عرصے سے بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ 9 دسمبر کو ہوئے مقامی بلدیاتی انتخابات کی گنتی کے بعد، این ڈی اے نے 101 وارڈز والے کارپوریشن میں اکثریت حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔
خاص خبریں
بی جے پی ایک خاندان ہے: پارٹی کے جمہوری انتخابات اور نئے صدر پر وزیر اعظم مودی کا بیان

بی جے پی ایک خاندان ہے: پارٹی کے جمہوری انتخابات اور نئے صدر پر وزیر اعظم مودی کا بیان

نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی تنظیمی انتخابات کے کامیاب اختتام کی تعریف کرتے ہوئے اس عمل کو پارٹی کی جمہوری روایت، جذبے، نظم و ضبط اور کارکن پر مبنی نقطہ نظر کا ثبوت قرار دیا وزیر اعظم مودی نے کہاکہ "جب بات پارٹی کی ہو، نتن نبین صدر ہیں اور میں ایک پارٹی کارکن ہوں..." یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب نتن نبین، جو سب سے کم عمر ہیں، نے قومی دارالحکومت میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر بی جے پی کے قومی صدر کا عہدہ سنبھالا۔

...مزید دیکھیں
نتن نبین آج بی جے پی کے سب سے کم عمر صدر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا

نتن نبین آج بی جے پی کے سب سے کم عمر صدر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) نتن نبین نے بی جے پی کے سب سے کم عمر صدر کے طور پر منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر کا عہدہ پارٹی آج یہاں ہیڈکوارٹر میں سنبھال لیا وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی سینئر رہنما اس موقع پر موجود تھےوہ پانچ مرتبہ کے ایم ایل اے ہیں اور واحد امیدوار کے طور پر سامنے آئے، جس سے وہ پارٹی کی تاریخ میں سب سے کم عمر صدر بن گئے۔

...مزید دیکھیں
نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے لیے جامع ہدایات کی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے لیے جامع ہدایات کی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں نفرت انگیز تقاریر کے واقعات کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت دینے کی درخواستوں پر منگل کے روز اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے درخواستوں کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے تمام فریقوں کو دو ہفتے کے اندر مختصر تحریری عرضداشتيں پیش کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی  میں فضائی آلودگی تشویش کا باعث

دہلی میں فضائی آلودگی تشویش کا باعث

نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی منگل کو بھی تشویش کا باعث بنی رہی، کیونکہ فضائی معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 'انتہائی خراب' زمرے میں رہا اور صبح کے وقت 394 تک پہنچ گیامسلسل آلودگی کے باوجود موسم میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی، دہلی والے دھوپ بھری صبح کے ساتھ جاگے اور کم سے کم درجہ حرارت میں ہلکا اضافہ ہوا جو 7.7 ڈگری سیلسیس پر ریکارڈ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم نے ہندوستان کے لئے گولیاں کھائی ہیں، دوبارہ بھی کھانے کو تیار ہیں: فاروق عبداللہ

ہم نے ہندوستان کے لئے گولیاں کھائی ہیں، دوبارہ بھی کھانے کو تیار ہیں: فاروق عبداللہ

جموں،20جنوری(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز جموں میں بلاک صدور اور سیکریٹریز کے دو روزہ کنونشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی وادی میں دوبارہ پتھراؤ یا دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتی ہیں  فاروق عبداللہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کی جماعت نے ملک کے ساتھ رہنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور وہ آج بھی ملک کیلئے ہر طرح کی آزمائش کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
ڈونلڈ ٹرمپ کی فرانس کو 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کی فرانس کو 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

واشنگٹن، 20 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت اختیار نہ کی تو فرانسیسی شراب اور شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حوالے سے دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
معروف ارضیاتی سائنسدان ڈاکٹر محمد نصیب قریشی کی زندگی پر دستاویزی فلم ریلیز

معروف ارضیاتی سائنسدان ڈاکٹر محمد نصیب قریشی کی زندگی پر دستاویزی فلم ریلیز

نئی دہلی ،20 جنوری (یواین آئی ) ہندوستان کے ممتاز ارضیاتی سائنسدان ڈاکٹر محمد نصیب قریشی کی علمی خدمات اور مثالی زندگی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تیار کی گئی دستاویزی فلم گزشتہ روز انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آئی آئی سی سی ) میں لانچ کر دی گئی تقریب کی صدارت سابق مرکزی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کی، جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر طلعت احمد اور سائنس کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات نے اس میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں

ٹرمپ نے تصویر کے ذریعے گرین لینڈ کو ضم کرنے کے ارادے کا اعادہ کیا

20 Jan 2026 | 11:38 PM

واشنگٹن، 20 دسمبر (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی اپنی نیت ظاہر کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر جاری کی۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسٹر ٹرمپ گرین لینڈ کی زمین پر امریکی پرچم نصب کر رہے ہیں۔ تصویر میں اُن کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کھڑے ہیں۔.

خلائی شعبے کا نئی مراعات کا مطالبہ

خلائی شعبے کا نئی مراعات کا مطالبہ

20 Jan 2026 | 3:49 PM

خصوصی تحریر(یو این آئی) ہندوستانی خلائی ادارے (آئی ایس پی اے)کی جانب سے مرکزی بجٹ 27-2026 کے لیے پیش کیے گئے مطالبات میں ایک جامع نیا اسپیس ایکٹ، انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سینٹر (ان-اسپیس) کے لیے قانونی حیثیت، اس صنعت کے لیے انفراسٹرکچر ، آٹومیٹک روٹ کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی حد میں اضافہ، پیداواریت سے متعلق ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) اور ٹیکس ہالیڈے جیسے کچھ اہم مطالبات کا ذکر کیا گیا ہے۔ .

...مزید دیکھیں