
نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی تنظیمی انتخابات کے کامیاب اختتام کی تعریف کرتے ہوئے اس عمل کو پارٹی کی جمہوری روایت، جذبے، نظم و ضبط اور کارکن پر مبنی نقطہ نظر کا ثبوت قرار دیا وزیر اعظم مودی نے کہاکہ "جب بات پارٹی کی ہو، نتن نبین صدر ہیں اور میں ایک پارٹی کارکن ہوں..." یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب نتن نبین، جو سب سے کم عمر ہیں، نے قومی دارالحکومت میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر بی جے پی کے قومی صدر کا عہدہ سنبھالا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) نتن نبین نے بی جے پی کے سب سے کم عمر صدر کے طور پر منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر کا عہدہ پارٹی آج یہاں ہیڈکوارٹر میں سنبھال لیا وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی سینئر رہنما اس موقع پر موجود تھےوہ پانچ مرتبہ کے ایم ایل اے ہیں اور واحد امیدوار کے طور پر سامنے آئے، جس سے وہ پارٹی کی تاریخ میں سب سے کم عمر صدر بن گئے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں نفرت انگیز تقاریر کے واقعات کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت دینے کی درخواستوں پر منگل کے روز اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے درخواستوں کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے تمام فریقوں کو دو ہفتے کے اندر مختصر تحریری عرضداشتيں پیش کرنے کی ہدایت دی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی منگل کو بھی تشویش کا باعث بنی رہی، کیونکہ فضائی معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 'انتہائی خراب' زمرے میں رہا اور صبح کے وقت 394 تک پہنچ گیامسلسل آلودگی کے باوجود موسم میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی، دہلی والے دھوپ بھری صبح کے ساتھ جاگے اور کم سے کم درجہ حرارت میں ہلکا اضافہ ہوا جو 7.7 ڈگری سیلسیس پر ریکارڈ کیا گیا۔
...مزید دیکھیں 
جموں،20جنوری(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز جموں میں بلاک صدور اور سیکریٹریز کے دو روزہ کنونشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی وادی میں دوبارہ پتھراؤ یا دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتی ہیں فاروق عبداللہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کی جماعت نے ملک کے ساتھ رہنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور وہ آج بھی ملک کیلئے ہر طرح کی آزمائش کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
...مزید دیکھیں 
واشنگٹن، 20 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت اختیار نہ کی تو فرانسیسی شراب اور شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حوالے سے دیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی ،20 جنوری (یواین آئی ) ہندوستان کے ممتاز ارضیاتی سائنسدان ڈاکٹر محمد نصیب قریشی کی علمی خدمات اور مثالی زندگی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تیار کی گئی دستاویزی فلم گزشتہ روز انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آئی آئی سی سی ) میں لانچ کر دی گئی تقریب کی صدارت سابق مرکزی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کی، جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر طلعت احمد اور سائنس کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات نے اس میں شرکت کی۔
...مزید دیکھیں