Friday, Feb 13 2026 | Time 20:57 Hrs(IST)
Regional

یوپی: ہیلتھ اے ٹی ایم کی نگرانی کے لیے بنے گا مربوط کمانڈ کنٹرول سینٹر

لکھنؤ 12جنوری(یواین آئی)اترپردیش میں ہیلتھ اے ٹی ایم نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے اب اس کی مانیٹرنگ مربوط کمانڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے کی جائے گی۔
ریاستی حکومت نے اس سینٹر کے قیام کے لیے 25 کروڑ روپے کی رقم کو منظوری دی ہے۔

وزیر صحت برجیش پاٹھک نے بتایا کہ کمانڈ کنٹرول سینٹر کے لیے بجٹ کو منظوری دے دی گئی ہے۔
خاص خبریں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان: وہ شخص جو  ’کنگ‘ ہوگا

طارق رحمان: وہ شخص جو ’کنگ‘ ہوگا

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن پہل کے تحت 2000 کروڑ روپے کے پہلے قومی بی آئی آر اے سی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمہوری استحکام اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مبارکباد دی ہے ۔

...مزید دیکھیں

میلان ونٹر اولمپکس: جرمن لیوجرز کی نئی تاریخ، ساتویں طلائی تمغے کے ساتھ سب سے کامیاب ایتھلیٹ بن گئے

13 Feb 2026 | 8:20 PM

برلن، 13 فروری ( یو این آئی)میلان کورٹینا 2026 ونٹر اولمپک گیمز میں جرمن ریلے ٹیم کی گولڈ میڈل جیت کے ساتھ ہی جہاں جرمنی نے اس کھیل میں اپنی بالادستی برقرار رکھی، وہیں ٹوبیاس آرلٹ اور ٹوبیاس وینڈل نے جرمنی کی کھیلوں کی تاریخ بدل ڈالی ہے۔مردوں کے ڈبلز لیوج کے اس تجربہ کار جوڑے نے اپنا ساتواں اولمپک گولڈ میڈل جیت کر جرمنی کے سب سے کامیاب ونٹر اسپورٹس ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔38 سالہ آرلٹ اور وینڈل کی اس جوڑی نے جرمنی کی ہی لیوج لیجنڈ نتالی گیسن برگر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جن کے پاس 6 اولمپک ٹائٹلز تھے۔
یو این آئی۔م ا ع.

راجستھان میں یوریا کی طلب کے مقابلے میں تین لاکھ ٹن زائد یوریا دستیاب کرایا گیا: ڈاکٹر کِروڑی لال

13 Feb 2026 | 8:43 PM

جے پور، 13 فروری (یو این آئی) راجستھان کے وزیر زراعت ڈاکٹر کِروڑی لال مینا نے جمعہ کو اسمبلی میں بتایا کہ ریاست میں کسانوں کو طلب کے مطابق مناسب مقدار میں کھاد اور بیج فراہم کیے جا رہے ہیں اور اس سال یوریا کی طلب کے مقابلے میں تین لاکھ ٹن زائد یوریا دستیاب کرایا گیا ہے۔ .

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

13 Feb 2026 | 5:56 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے لے کر ضابطہ بندی تک، ترقی کے تمام مروجہ اصولوں کو یکسر تبدیل کر رہی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں اے آئی ملک کو ایک روشن مستقبل کی سمت گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ .