RegionalPosted at: Mar 14 2026 12:42PM وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکتہ ریلی براہ راست نشر ہوگی
لکھنؤ ، 14 مارچ (یو این آئی) کولکتہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہونے والی ایک بڑی ریلی ہفتہ کو براہ راست نشر کی جائے گی اور اسے اتر پردیش کے شہروں لکھنؤ ، وارانسی اور نوئیڈا میں بنگالی برادری کے ارکان دیکھیں گے اور سنیں گے ۔
اس تقریب کے دوران پارٹی کے عہدیدار اور کارکنان بھی وزیر اعظم کا خطاب سننے کے لیے پروگرام میں شامل ہوں گے ۔
یوپی بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری لکھنؤ میں ریاستی بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بنگالی برادری کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعظم کی کولکتہ ریلی کی براہ راست نشریات میں شامل ہوں گے ۔
ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری سبھاش یدوونش نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو کولکتہ میں منعقدہ بڑے پیمانے پر عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔
اس موقع پر اتر پردیش کے بڑے شہروں لکھنؤ ، وارانسی اور نوئیڈا میں پارٹی کارکنان اور عہدیدار بنگالی برادری کے ساتھ مل کر وزیر اعظم کا خطاب سننے کے لیے براہ راست نشریات کے ذریعے ریلی سے جڑیں گے ۔
یو این آئی۔ ایم جے۔