Saturday, May 16 2026 | Time 17:00 Hrs(IST)
Regional

نابالغ کی عصمت دری کے خلاف کانگریس کا احتجاج

بیجاپور، 13 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بیجاپور کے بھیرم گڑھ تھانہ علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے خلاف ضلع کانگریس کمیٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور وزیر داخلہ وجے شرما کا پتلا جلایا۔

ضلع ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے وکرم منڈاوی نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ریاست میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بیجاپور سمیت بستر ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایسے سنگین جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 182 کروڑ کی 'جہادی ڈرگ' کیپٹاگون ضبط کی

16 May 2026 | 4:49 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بین الاقوامی سنتھیٹک ڈرگ اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 'آپریشن ریزپل' کے تحت 'جہادی ڈرگ' کیپٹاگون کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کر کے 227.7 کلو کیپٹاگون ضبط کی ہے جس کی بازار میں قیمت 182 کروڑ روپے ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .