Saturday, May 9 2026 | Time 22:04 Hrs(IST)
Regional

بنگال کی کامیابی پورے ملک کے محبِ وطن شہریوں کے لیے خوشی کا باعث ہے: مدن راٹھور

جے پور، 06 مئی (یو این آئی) راجستھان کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر مدن راٹھور نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی کامیابی صرف پارٹی کے لیے ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کے محبِ وطن شہریوں کے لیے خوشی کا موضوع ہے۔

بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں مدن راٹھور نے کہا کہ وہاں ممتا بنرجی نے دراندازی اور خوشامد پسندی کی سیاست کو فروغ دیا، جس کی وجہ سے عام شہریوں، بالخصوص ہندو معاشرے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کا الیکشن قومی سلامتی سے متعلق تھا، وہاں ہندوؤں پر مظالم ڈھائے گئے، بی جے پی کا جھنڈا لگانے والوں کے گھر جلائے گئے، مار پیٹ کی گئی اور جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے، جبکہ خواتین پر مظالم عام بات تھی۔
خاص خبریں

مودی کل گجرات جائیں گے، سومناتھ امرت مہوتسو میں ہوں گے شامل

نئی دہلی، 09 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اتوار سے دو روزہ گجرات دورے پر جائیں گے، جہاں وہ سومناتھ مندر میں ’سومناتھ امرت مہوتسو‘ میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں

مودی کل کرناٹک اور تلنگانہ جائیں گے، حیدرآباد میں 9400 کروڑ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے

نئی دہلی 09 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو کرناٹک اور تلنگانہ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ حیدرآباد میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

نیویارک، 9 مئی (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں

ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا

واشنگٹن، 9 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تین دن کے لیے جنگ بندی ہوگی، اور اس دوران دونوں ممالک ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، وائس ایڈمرل سوامی ناتھن بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنیم (ریٹائرڈ) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) اور وائس ایڈمرل کرشن سوامی ناتھن کو نیا نیول چیف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈاکٹر سعود علی خاں کا انتقال:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اظہار تعزیت کیا

ڈاکٹر سعود علی خاں کا انتقال:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی ، 9 مئی (یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے ڈاکٹر سعود علی خاں ( سابق پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، سابق قومی سکریٹری آل اند یا یونانی طبی کانگریس اور سابق رکن سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن ، حکومت ہند ) کے انتقال (4 مئی 2026) پر تعزیتی نشست کا اہتمام کیا آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ وہ ایک مشفق اور کہنہ مشق استاد تھے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ نے ایران کے حوالے سے مسودے کو نئے سرے سے تیار کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں پیش کردیا

نیویارک، 9 مئی (یو این آئی) واشنگٹن نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مسودے پر نظرثانی کی ہے جو ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کا سد باب کیے جانےکا مطالبہ کرتی ہے، مگر سفارت کاروں کے بقول یہ تبدیلیاں چینی اور روسی ویٹو کو روکنے کے لیے غالباً ناکافی ہیں۔

...مزید دیکھیں