Friday, May 22 2026 | Time 00:54 Hrs(IST)
Regional

بی جے پی ایم ایل اے جے دیپ بہانی کے خلاف مقدمہ درج، سرکاری افسران پر تشدد کا الزام

شری گنگا نگر،6 مئی (یواین آئی ) راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر میں پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رکن اسمبلی (ایم ایل اے) جے دیپ بہانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سرکاری افسران کے ساتھ مار پیٹ اور بدسلوکی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جہاں 'راجستھان اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ' کے اسسٹنٹ انجینئر جگن لال بیروا نے شکایت درج کرائی کہ ایم ایل اے اور ان کے حامیوں نے ان کے اور دو دیگر افسران کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔

جواہر نگر تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں ایم ایل اے جے دیپ بہانی کے علاوہ کرشن دھالیوال (اسسٹنٹ انجینئر، محکمہ صحت عامہ)،منیش گرگ (ایم ایل اے کے نجی سیکرٹری)بنٹی والمیکی (سابق کونسلر)،دھرمیندر سہاگ، سندیپ شیرے والا اور دیگر سمیت 15 سے 20 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا وزیر اعظم نے آج ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’سابق وزیر اعظم شری راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت  مسٹر راجیو گاندھی 1984 سے 1989 تک ملک کے وزیر اعظم رہے 21 مئی 1991 کو تمل ناڈو کے سری پیرمبدور میں ایک انتخابی مہم کے دوران لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم (لٹے) کے ایک خودکش حملے میں ان کی موت ہوگئی تھی۔

...مزید دیکھیں
سونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

سونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یواین آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی لیڈروں نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر جمعرات کو یہاں ان کے سمادھی استھل ویر بھومی جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ویر بھومی پر اس موقع پر راجیو گاندھی کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں پارٹی کے کئی سینئرلیڈر بھی موجود تھے۔

...مزید دیکھیں
بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ کمزور سرمایہ کاری کے ماحول اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ملک کی معیشت میں اصلاحات ضروری ہیں اور اس کے لیے اقتصادی پالیسی میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی شدید ضرورت ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارتی معیشت کے تعلق سے ماحول اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اب حکومت کے حامی بھی عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کرنے لگے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راج ناتھ نے جنوبی کوریا میں ہندوستانی جنگی یادگار (وار میموریل) کا افتتاح کیا

راج ناتھ نے جنوبی کوریا میں ہندوستانی جنگی یادگار (وار میموریل) کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور جنوبی کوریا کے سابق فوجیوں کے امور کے وزیر کوون اوہ-یول نے جمعرات کو سیول میں واقع امجنگاک پارک میں ہندوستانی جنگی یادگار کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا مسٹر سنگھ جنوبی کوریا کے دوروزہ دورے پر ہیں وزارتِ دفاع نے بتایا کہ کوریائی جنگ کی 75ویں برسی کے موقع پر منعقدہ یادگاری پروگراموں کے تحت تعمیر کی گئی یہ یادگار ہندوستانی فوج کی 60 پیرا فیلڈ ایمبولینس اور کسٹوڈین فورس آف انڈیا کے ذریعے جنگ کے دوران دکھائی گئی شجاعت، قربانی اور انسانی خدمات کے لیے وقف ہے۔

...مزید دیکھیں
ریلوے نے مسافروں سے محتاط رہنے اور مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں ہیلپ لائن نمبر 139 پر اطلاع دینے کی اپیل کی

ریلوے نے مسافروں سے محتاط رہنے اور مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں ہیلپ لائن نمبر 139 پر اطلاع دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) ریلوے نے مسافروں سے محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمیوں یا اس میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات ہیلپ لائن نمبر 139 پر دینے کی اپیل کی ہے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو یہاں حال ہی میں پیش آئے واقعات کے تعلق سے افسران کے ساتھ مسافروں اور ریلوے املاک کی سکیورٹی کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی۔

...مزید دیکھیں
سی بی آئی نے ہریانہ حکومت کی رقم میں خورد برد کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی

سی بی آئی نے ہریانہ حکومت کی رقم میں خورد برد کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعرات کو ہریانہ حکومت کے مختلف محکموں کے فنڈز میں 504 کروڑ روپے کی خورد برد اور غبن کے معاملے میں اپنی پہلی چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے 15 ملزمان کو نامزد کیا ہے یہ چارج شیٹ ہریانہ کے پنچکولہ میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت میں داخل کی گئی ہے، جس میں آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک اور اے یو اسمال فنانس بینک کے چھ بینک اہلکار، ہریانہ ودیوت اتپادن نگم لمیٹڈ ، محکمہ ترقی و پنچایت اور ہریانہ اسکول تعلیم پریوجنا پریشد سے وابستہ ہریانہ حکومت کے تین ملازمین، دو شیل کمپنیاں اور ان کے تین شراکت دار/ڈائریکٹرز اور ایک دوسرا شخص شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
بھرتی میں ہریانہ کے نوجوانوں کے ساتھ امتیازی سلوک: ہڈا نے بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا

بھرتی میں ہریانہ کے نوجوانوں کے ساتھ امتیازی سلوک: ہڈا نے بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا

چنڈی گڑھ، 21 مئی (یو این آئی) ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے بی جے پی حکومت پر ہریانہ کے نوجوانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگایا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام بے روزگاری، بدعنوانی، مہنگائی اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں، لیکن حکومت کمبھ کرن کی طرح سو رہی ہے انھوں نے جغرافیہ کے لئے اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتی کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 116 جنرل زمرہ کے عہدوں میں سے 74 کا انتخاب بیرونی ریاستوں کے امیدواروں کے لیے کیا گیا تھا۔

...مزید دیکھیں

شدید گرمی کے سبب سہارنپور میں پہلی سے بارہویں جماعت تک کے تمام اسکول بند

21 May 2026 | 11:02 PM

سہارنپور، 21 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں شدید گرمی، بڑھتے درجہ حرارت اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری لو کی وارننگ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پہلی سے بارہویں جماعت تک تمام بورڈز کے اسکول فوری طور پر بند کرنے اور گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ضلع اسکول انسپکٹر ڈاکٹر اروند کمار پاٹھک نے جمعرات کو جاری حکم میں کہا کہ ضلع کے تمام بورڈز سے وابستہ اسکولوں میں طلبہ کی صحت اور سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے۔
حکم کے مطابق پہلی سے بارہویں جماعت تک کے تمام اسکول فوری اثر سے بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س.

چندریان-3 کے ہاپ تجربے سے چاند کے جنوبی قطب کے نئے راز آشکار

چندریان-3 کے ہاپ تجربے سے چاند کے جنوبی قطب کے نئے راز آشکار

19 May 2026 | 5:32 PM

چنئی، 19 مئی (یو این آئی) ہندوستان کے تیسرے قمری مشن چندریان-3 کے وکرم لینڈر کی جانب سے کیے گئے "ہاپ" تجربے نے چاند کے جنوبی قطب سے متعلق کئی پوشیدہ رازوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سائنس دانوں نے اس تجربے کے ذریعے چاند کی سطح پر موجود ریگولِتھ ہیٹروجینیٹی کا پتہ لگایا ہے، جسے مستقبل کے قمری مشنوں کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔.

...مزید دیکھیں