RegionalPosted at: Jun 4 2026 12:16PM موہالی میں دہشت گردی کا بڑا ماڈیول بے نقاب، دو مجرم گرفتار، آئی ای ڈی برآمد
موہالی، 4 جون (یو این آئی) پنجاب پولیس کے اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل (ایس ایس او سی) ایس اے ایس نگر نے سرحد پار دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی اڈے سے کام کرنے والے دہشت گرد کے دو ساتھیوں کو موہالی سے گرفتار کیا ہے۔
آپریشن کے دوران پولیس نے ایک دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) گورو یادو نے جمعرات کو کہا کہ گرفتار ملزمین کی شناخت اور نیٹ ورک سے متعلق دیگر تفصیلات فی الحال تحقیقات کے مفاد میں جاری نہیں کی گئی ہیں۔