Thursday, Jul 16 2026 | Time 16:02 Hrs(IST)
Regional

راجستھان:پنچایتی راج ملازمین کا آر پار کا اعلان: 'جل سمادھی' کی تیاری،حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا

سری گنگا نگر، 8 جون( یو این آئی) راجستھان کے محکمہ پنچایتی راج کے منسٹریل کیڈر (وزارتی زمرے) کے ملازمین نے پیر کے روز سری گنگا نگر میں ضلع کلکٹریٹ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
ملازمین نے اپنی مانگوں کے حق میں آئندہ 27 جون کو جے پور میں 'جل سمادھی آندولن' (پانی میں بیٹھ کر احتجاج) اور 'سد بدھی یگیہ' کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

پنچایتی راج منسٹریل ایمپلائز آرگنائزیشن کے کارکنان بڑی تعداد میں سری گنگا نگر ضلع کلکٹریٹ کے باہر جمع ہوئے اور ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور 'سوابھیمان بچاؤ آندولن' (تحریکِ غیرت) کا نعرہ بلند کیا۔
خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رتھ یاترا کے مقدس موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور اس سالانہ تہوار کو ہندوستان کے لازوال روحانی اور ثقافتی ورثے کی روشن علامت قرار دیا اور سب کی صحت، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ رتھ یاترا سے وابستہ روایات نے ہندوستان اور پوری دنیا میں نسلوں کو متاثر کیا ہے، جبکہ یہ عاجزی، اجتماعی شرکت اور بے لوث خدمت کی اقدار کو مجسم روپ دیتی ہے۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

نئی دہلی، 16 جولائی (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ 17 جولائی کو دہرادون میں ہوں گے کیونکہ اتراکھنڈ کو پیپر لیک کا 'مرکز' بنا دیا گیا ہے مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ ریاست میں بھرتی امتحانات میں ایسا نظام تیار ہو گیا ہے جہاں پٹواری، لیکھ پال اور دیگر عہدے قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مجرموں کے طے کردہ داموں پر ملتے ہیں کانگریس رہنما نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نے سخت انسدادِ نقل قانون بنایا، اس کے باوجود پیپر لیک ہوتے رہے۔

...مزید دیکھیں
مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں اور جدید فوجی ٹیکنالوجیز کے باوجود سڑکیں، سرنگیں، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں جیسے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر فوجی مہمات کے لیے مستقبل میں بھی انتہائی اہم رہیں گے مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کو محاذ تک پہنچانے والی سڑک بھی اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ سرحد پر تعینات فوجی، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرنے والے بھی قومی سلامتی کے مساوی طور پر اہم محافظ ہیں۔

...مزید دیکھیں
سیکر میں ایک ہی دن میں عدالتی حکم امتناعی کے ذریعہ پانچ کم سن بچوں کی شادیاں روکی گئیں

سیکر میں ایک ہی دن میں عدالتی حکم امتناعی کے ذریعہ پانچ کم سن بچوں کی شادیاں روکی گئیں

سیکر، 16 جولائی (یو این آئی) کم عمری کی شادی کو ختم کرنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے راجستھان کے سیکر ضلع میں عدلیہ، پولیس انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے درمیان تعاون نے عدالتی احکامات کے ذریعے ایک ہی دن میں پانچ بچوں کی کم عمری کی شادیوں کو روک دیا  ان میں سے دو لڑکوں کی، جن کی عمریں صرف 9 اور 12 سال تھیں، کی شادی اسی عمر کی نابالغ لڑکیوں سے آٹا سٹا سسٹم کے تحت کی جا رہی تھی، جب کہ ایک لڑکی کی عمر 18 سال سے کم تھی۔

...مزید دیکھیں
مانسون اجلاس  میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

مانسون اجلاس میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں سرکار کو مختلف امور پر گھیرنے کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر جمعرات کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر شامل ہوئے میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے اہم امور، سرکار کو مختلف مفادِ عامہ اور قومی اہمیت کے حامل موضوعات پر گھیرنے کی حکمتِ عملی اور اپوزیشن کے ساتھ تال میل جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

کھرگے نے رتھ یاترا پر مبارکباد دی، امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے دعا کی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو مہاپربھو شری جگناتھ کی رتھ یاترا کے مقدس موقع پر قوم کو مبارکباد دی، اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ملک بھر میں ہم آہنگی، امن، خوشی اور خوشحالی لائے گا۔

...مزید دیکھیں

برآمد کئے جانے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں سات روپے کا اضافہ، پٹرول پر 1.5 روپے کی کٹوتی

نئی دہلی، 16 جولائی (یواین آئی) حکومت نے برآمد کیے جانے والے پٹرول، ڈیزل اور ہوائی جہاز کے ایندھن (اے ٹی ایف) پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرحوں میں تبدیلی کی ہے۔

...مزید دیکھیں

پربھاس اسٹارر 'فوجی' تین دسمبر 2026 کو ہوگی ریلیز

16 Jul 2026 | 2:41 PM

ممبئی، 16 جولائی (یو این آئی) جنوبی ہندوستانی فلموں کے سپر اسٹار پربھاس کی انتہائی منتظر فلم 'فوجی' تین دسمبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ مائیتھری مووی میکرز کے بینر تلے بنی اور ٹی سیریز فلمز کی جانب سے پیش کی جانے والی اس فلم کو لے کر ناظرین میں طویل عرصے سے تجسس بنا ہوا ہے۔ ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ پربھاس نے سوشل میڈیا پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر میں وہ خون سے لت پت حالت میں ایک چٹان پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے چاروں طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں اور ہاتھ میں بندوق نظر آ رہی ہے۔ پوسٹر پر لکھا ہے، ”اے بٹالین ہو فائٹس الون“۔.