Monday, Jul 13 2026 | Time 21:50 Hrs(IST)
Regional

او زون کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنے کی سازش برداشت نہیں: ڈاکٹر نریش کمار

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے جمنا کھادر کے 'او زون' علاقے میں رہنے والے لاکھوں خاندانوں کے مستقبل پر منڈلا رہے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ او زون کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنے کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر کمار نے منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اور متعلقہ ایجنسیوں پر سنگین سوالات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ برسوں سے حکومتوں، میونسپل کارپوریشنز اور دیگر ایجنسیوں کی معلومات میں آباد ہوئی کالونیوں کے شہریوں کو آج اچانک غیر قانونی بتا کر خوف اور عدم تحفظ کے ماحول میں دھکیلا جا رہا ہے۔
خاص خبریں
مودی نے فزکس اولمپیاڈ جیتنے والے ہندستانی طلبہ کو مبارکباد دی

مودی نے فزکس اولمپیاڈ جیتنے والے ہندستانی طلبہ کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کولمبیا کے بوکارامانگامیں منعقدہ 56 ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2026 میں طلائی تمغہ جیتنے والے ہندستانی وفد کے طلبہ کنشک جین، ردھیش اننت بنڈالے، رشت گرگ، شریشٹھ سوریا اور سورِت جوشی کو مبارکباد دی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ملک کی نوجوان طاقت کی لامحدود صلاحیتوں اور سائنس و ریسرچ کے تئیں ان کے جذبے کی ایک اور مثال ہے۔

...مزید دیکھیں
مانسون اجلاس میں  آئینی بلوں، نیٹ تنازع اور معاشی مسائل پرگرماگرم بحث کا امکان

مانسون اجلاس میں آئینی بلوں، نیٹ تنازع اور معاشی مسائل پرگرماگرم بحث کا امکان

شاہد کے عباس
نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ، جو 20 جولائی سے شروع ہو رہا ہے، گرماگرم سیاسی بحث کا گواہ بننے کے لیے تیار ہے کیونکہ نریندر مودی حکومت متعدد اہم آئینی اور انتخابی اصلاحاتی اقدامات کو پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ اپوزیشن کا انڈیا بلاک نیٹ-یو جی پیپر لیک ہونے، مہنگائی، بے روزگاری اور کئی دیگر متنازع مسائل پر مرکز کو گھیرنے کے لیے تیار ہے انیس نشستوں پر مشتمل یہ اجلاس ، جو 13 اگست کو ختم ہونا ہے، اس میں سخت بحث ومباحثہ ، قانون سازی کی جنگ اور ضابطے کے حوالے سے ٹکراؤ کی توقع ہے۔

...مزید دیکھیں
لاڈکی بہن یوجنا‘ میں 3,541 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات پر شرینیت نے بی جے پی پر لگائے الزامات

لاڈکی بہن یوجنا‘ میں 3,541 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات پر شرینیت نے بی جے پی پر لگائے الزامات

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی سربراہ سپریا شرینیت نے مہاراشٹر حکومت کی ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کے تعلق سے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہیں محترمہ شرینیت نے کہا کہ کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (کیگ ) کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسکیم کے نام پر مقررہ بجٹ سے ہزاروں کروڑ روپے زیادہ خرچ کیے گئے، جس کا حکومت کے پاس کوئی واضح حساب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کے لیے 29,693 کروڑ روپے منظور کیے گئے تھے، لیکن مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت نے طے شدہ بجٹ سے 3,541 کروڑ روپے زیادہ خرچ کر دیے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیے جانے  کی عرضی مسترد کی

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیے جانے کی عرضی مسترد کی

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے مدرسوں میں اپنی تقرری کو منظوری دینے کا مطالبہ کرنے والے 350 اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی عرضی پیر کو مسترد کر دی مغربی بنگال مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ 2008 کو کلکتہ ہائی کورٹ کی سنگل جج بنچ نے غیر آئینی قرار دیا تھا، جس کے بعد ان سبھی کی ملازمت چلی گئی تھی۔

...مزید دیکھیں
ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت اور بڑھتا ہوا کاربن اخراج: پائیدار ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج

ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت اور بڑھتا ہوا کاربن اخراج: پائیدار ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج

خصوصی مضمون: ظفر اقبال
ڈیجیٹل انقلاب نے انسانی زندگی کے تقریباً ہر شعبے کو بدل کر رکھ دیا ہے انٹرنیٹ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور اسمارٹ ڈیوائسز نے دنیا کو ایک دوسرے سے اس انداز میں جوڑ دیا ہے کہ معلومات تک رسائی، کاروباری سرگرمیاں، تعلیم، صحت، مواصلات اور حکومتی خدمات پہلے سے کہیں زیادہ تیز، آسان اور مؤثر ہو گئی ہیں لیکن اس تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی کی ایک ایسی قیمت بھی سامنے آ رہی ہے جس پر ماضی میں نسبتاً کم توجہ دی گئی اور وہ ہے ڈیٹا سینٹرز سے پیدا ہونے والا بڑھتا ہوا کاربن اخراج۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی عدالتوں کے ذریعے سیاسی لڑائیاں لڑتی ہے: عمر

بی جے پی عدالتوں کے ذریعے سیاسی لڑائیاں لڑتی ہے: عمر

سرینگر، 13 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا ہے کہ وہ سیاسی لڑائی سیاسی طریقے سے لڑنے کi بجائے عدالتوں کے ذریعے لڑنا پسند کرتی ہے مسٹر عبداللہ نے بی جے پی کی طرف سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا جواب دیا۔

...مزید دیکھیں
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غالب توسیعی خطبہ 14 جولائی کو

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غالب توسیعی خطبہ 14 جولائی کو

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 14 جولائی، 2026 کو شام 5 بجے غالب توسیعی خطبے کا انعقاد کیا جارہا ہے,غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال غالب توسیعی خطبے کا انعقاد کرتا ہے,اس خطبے میں ہر سال علم و ادب کی کسی اہم شخصیت کو بطور خطیب مدعو کیا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں

برطانیہ: شدید گرمی سے ٹرین کی پٹریاں بھی جل اٹھیں

13 Jul 2026 | 9:42 PM

لندن،13 جولائی (یواین آئی)برطانیہ میں تاریخ کی بدترین گرمی سے صرف انسان ہی نہیں جے حال نہیں بلکہ ٹرین کی پٹریاں بھی جل اٹھی ہیں۔برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہر جاری ہے، جس نے ہزاروں زندگیوں کے چراغ گل اور نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ سمیت معمولات زندگی تلپٹ ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید گرمی سے ٹرین کی پٹریاں بھی جل اٹھی ہیں اور ان میں آگ بھڑک اٹھنے کے باعث مصروف ترین ریلوے اسٹیشنز میں سے ایک میں تمام آپریشن روک کر اس کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔.

لکھنؤ کے سویش اوستھی ہندوستانی جونیئر ہینڈبال ٹیم کے کپتان مقرر، نہال سنگھ بھی ٹیم میں شامل

13 Jul 2026 | 8:54 PM

لکھنؤ، 13 جولائی (یواین آئی) اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ہینڈبال کھلاڑی سویش اوستھی کو چین کے شہر چُژو میں 15 سے 26 جولائی تک منعقد ہونے والی 19ویں ایشین مینز جونیئر (انڈر-21) ہینڈبال چیمپئن شپ کے لیے منتخب ہندوستانی جونیئر مرد ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ لکھنؤ ہی کے کھلاڑی نہال سنگھ کو بھی ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔.

'ہستینا پور کے ویر' کے سیٹ پر نوجوان دوریودھن کے رہنما بنے چندن آنند

13 Jul 2026 | 7:01 PM

ممبئی، 13 جولائی (یو این آئی) سونی سب کے دیومالائی ڈرامے 'ہستینا پور کے ویر' میں شکونی کا کردار ادا کر رہے اداکار چندن آنند نے کہا ہے کہ وہ سیٹ پر نوجوان دوریودھن کا کردار ادا کر رہے آیودھ بھانوشالی کو اس بات کا دھیان رکھنے میں مدد کرتے ہیں کہ کردار کی منفی نوعیت ان کی ذاتی زندگی پر اثر انداز نہ ہو۔ چندن آنند نے بتایا کہ دوریودھن جیسا پیچیدہ اور منفی کردار ادا کرنا ایک نوجوان فنکار کے لیے چیلنجنگ ہوتا ہے۔ ایسے میں وہ شوٹنگ کے دوران اور کیمرہ بند ہونے کے بعد آیودھ کے ساتھ مذاق کرتے ہیں، انہیں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے راغب کرتے ہیں اور لگاتار یہ یاد دلاتے ہیں کہ دوریودھن کا مزاج صر.

رام مندر چندہ معاملہ: تمام آٹھ ملزمان کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن کی توسیع

13 Jul 2026 | 9:32 PM

ایودھیا، 13 جولائی (یو این آئی) شری رام جنم بھومی مندر میں چڑھاوے اور عطیات میں مبینہ چوری کے معاملے میں گرفتار تمام آٹھ ملزمان کی عدالتی تحویل میں عدالت نے مزید 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔ پیر کے روز ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالتی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر عدالت نے انہیں دوبارہ عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔.