
نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کولمبیا کے بوکارامانگامیں منعقدہ 56 ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2026 میں طلائی تمغہ جیتنے والے ہندستانی وفد کے طلبہ کنشک جین، ردھیش اننت بنڈالے، رشت گرگ، شریشٹھ سوریا اور سورِت جوشی کو مبارکباد دی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ملک کی نوجوان طاقت کی لامحدود صلاحیتوں اور سائنس و ریسرچ کے تئیں ان کے جذبے کی ایک اور مثال ہے۔
...مزید دیکھیں 
شاہد کے عباس
نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ، جو 20 جولائی سے شروع ہو رہا ہے، گرماگرم سیاسی بحث کا گواہ بننے کے لیے تیار ہے کیونکہ نریندر مودی حکومت متعدد اہم آئینی اور انتخابی اصلاحاتی اقدامات کو پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ اپوزیشن کا انڈیا بلاک نیٹ-یو جی پیپر لیک ہونے، مہنگائی، بے روزگاری اور کئی دیگر متنازع مسائل پر مرکز کو گھیرنے کے لیے تیار ہے انیس نشستوں پر مشتمل یہ اجلاس ، جو 13 اگست کو ختم ہونا ہے، اس میں سخت بحث ومباحثہ ، قانون سازی کی جنگ اور ضابطے کے حوالے سے ٹکراؤ کی توقع ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی سربراہ سپریا شرینیت نے مہاراشٹر حکومت کی ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کے تعلق سے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہیں محترمہ شرینیت نے کہا کہ کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (کیگ ) کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسکیم کے نام پر مقررہ بجٹ سے ہزاروں کروڑ روپے زیادہ خرچ کیے گئے، جس کا حکومت کے پاس کوئی واضح حساب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کے لیے 29,693 کروڑ روپے منظور کیے گئے تھے، لیکن مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت نے طے شدہ بجٹ سے 3,541 کروڑ روپے زیادہ خرچ کر دیے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے مدرسوں میں اپنی تقرری کو منظوری دینے کا مطالبہ کرنے والے 350 اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی عرضی پیر کو مسترد کر دی مغربی بنگال مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ 2008 کو کلکتہ ہائی کورٹ کی سنگل جج بنچ نے غیر آئینی قرار دیا تھا، جس کے بعد ان سبھی کی ملازمت چلی گئی تھی۔
...مزید دیکھیں 
خصوصی مضمون: ظفر اقبال
ڈیجیٹل انقلاب نے انسانی زندگی کے تقریباً ہر شعبے کو بدل کر رکھ دیا ہے انٹرنیٹ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور اسمارٹ ڈیوائسز نے دنیا کو ایک دوسرے سے اس انداز میں جوڑ دیا ہے کہ معلومات تک رسائی، کاروباری سرگرمیاں، تعلیم، صحت، مواصلات اور حکومتی خدمات پہلے سے کہیں زیادہ تیز، آسان اور مؤثر ہو گئی ہیں لیکن اس تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی کی ایک ایسی قیمت بھی سامنے آ رہی ہے جس پر ماضی میں نسبتاً کم توجہ دی گئی اور وہ ہے ڈیٹا سینٹرز سے پیدا ہونے والا بڑھتا ہوا کاربن اخراج۔
...مزید دیکھیں 
سرینگر، 13 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا ہے کہ وہ سیاسی لڑائی سیاسی طریقے سے لڑنے کi بجائے عدالتوں کے ذریعے لڑنا پسند کرتی ہے مسٹر عبداللہ نے بی جے پی کی طرف سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا جواب دیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 14 جولائی، 2026 کو شام 5 بجے غالب توسیعی خطبے کا انعقاد کیا جارہا ہے,غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال غالب توسیعی خطبے کا انعقاد کرتا ہے,اس خطبے میں ہر سال علم و ادب کی کسی اہم شخصیت کو بطور خطیب مدعو کیا جاتا ہے۔
...مزید دیکھیں