Monday, Jul 13 2026 | Time 20:40 Hrs(IST)
Regional

اے ٹی وی کے کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر، 11 جون (یو این آئی) ایسوسی ایشن آف ٹیرر وکٹمز کشمیر (اے ٹی وی کے) نے جمعرات کو سری نگر کے سونوار علاقے میں واقع اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے ہند و پاکستان (یو این ایم او جی آئی پی) کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں حالیہ دنوں شہریوں کی ہلاکتوں پر انصاف کا مطالبہ کیا۔

تنظیم کے تقریباً ایک درجن اراکین پر مشتمل اس احتجاج کی قیادت اے ٹی وی کے کی چیئرپرسن تسلیمہ اختر نے کی۔

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں احتجاج کرنے والے شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے تسلیمہ اختر نے پُرامن مظاہرین کے خلاف مبینہ طور پر طاقت کے بے جا استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
خاص خبریں

ہندستان اور جاپان نےآزاد، کھلے اور قوانین پر مبنی ہند بحر الکاہل خطے کے لیے اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور جاپان نے آزاد، کھلے اور قوانین پر مبنی ہند بحر الکاہل خطے کی پرزور وکالت کرتے ہوئے اسے فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی نے فزکس اولمپیاڈ جیتنے والے ہندستانی طلبہ کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کولمبیا کے بوکارامانگامیں منعقدہ 56 ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2026 میں طلائی تمغہ جیتنے والے ہندستانی وفد کے طلبہ کنشک جین، ردھیش اننت بنڈالے، رشت گرگ، شریشٹھ سوریا اور سورِت جوشی کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیے جانے  کی عرضی مسترد کی

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیے جانے کی عرضی مسترد کی

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے مدرسوں میں اپنی تقرری کو منظوری دینے کا مطالبہ کرنے والے 350 اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی عرضی پیر کو مسترد کر دی مغربی بنگال مدرسہ سروس کمیشن ایکٹ 2008 کو کلکتہ ہائی کورٹ کی سنگل جج بنچ نے غیر آئینی قرار دیا تھا، جس کے بعد ان سبھی کی ملازمت چلی گئی تھی۔

...مزید دیکھیں
لاڈکی بہن یوجنا‘ میں 3,541 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات پر شرینیت نے بی جے پی پر لگائے الزامات

لاڈکی بہن یوجنا‘ میں 3,541 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات پر شرینیت نے بی جے پی پر لگائے الزامات

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی سربراہ سپریا شرینیت نے مہاراشٹر حکومت کی ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کے تعلق سے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ورلڈ اکنامک فورم نے ڈیلوئٹ کے تعاون سے 'ییس/سٹیز' اقدام کو دہلی تک توسیع دی

نئی دہلی، 13 جولائی (یواین آئی) بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) نے ڈیلوئٹ کے تعاون سے اپنے عالمی "یس/سٹیز" نیٹ ورک کو دہلی تک توسیع دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان کا پرچم بلند،بھاٹیہ اور مندھانا۔۔۔۔

بالآخر، اسنیہ رانا نے صوفی ایکلسٹن کو 50 رنز کے انفرادی اسکور پر بولڈ کر کے انگلینڈ کی آخری وکٹ گرائی اورہندوستان کو 270 رنز کی تاریخی اور یادگار فتح دلا دی۔

...مزید دیکھیں

جون 2026 میں خوردہ مہنگائی 4.38 فیصد تک پہنچ گئی، ریزرو بینک پر ریپو ریٹ بڑھانے کا دباؤ بڑھنے کا امکان

نئی دہلی، 13 جولائی (یواین آئی) مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور مانسون سے متعلق خدشات کے درمیان ملک میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ مہنگائی کی شرح جون 2026 میں بڑھ کر 4.38 فیصد ہو گئی، جس سے آئندہ مہینوں میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) پر ریپو ریٹ میں اضافے کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

'ہستینا پور کے ویر' کے سیٹ پر نوجوان دوریودھن کے رہنما بنے چندن آنند

13 Jul 2026 | 7:01 PM

ممبئی، 13 جولائی (یو این آئی) سونی سب کے دیومالائی ڈرامے 'ہستینا پور کے ویر' میں شکونی کا کردار ادا کر رہے اداکار چندن آنند نے کہا ہے کہ وہ سیٹ پر نوجوان دوریودھن کا کردار ادا کر رہے آیودھ بھانوشالی کو اس بات کا دھیان رکھنے میں مدد کرتے ہیں کہ کردار کی منفی نوعیت ان کی ذاتی زندگی پر اثر انداز نہ ہو۔ چندن آنند نے بتایا کہ دوریودھن جیسا پیچیدہ اور منفی کردار ادا کرنا ایک نوجوان فنکار کے لیے چیلنجنگ ہوتا ہے۔ ایسے میں وہ شوٹنگ کے دوران اور کیمرہ بند ہونے کے بعد آیودھ کے ساتھ مذاق کرتے ہیں، انہیں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے راغب کرتے ہیں اور لگاتار یہ یاد دلاتے ہیں کہ دوریودھن کا مزاج صر.

دھرم سینا کے سربراہ سنتوش دوبے نے ایس آئی ٹی کو 76 صفحات کے شواہد سونپے، ٹرسٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا

13 Jul 2026 | 8:02 PM

ایودھیا، 13 جولائی (یو این آئی) رام جنم بھومی مندر کی تعمیر اور چڑھاوا میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی جانچ کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو پیر کے روز دھرم سینا کے سربراہ سنتوش دوبے نے 76 صفحات پر مشتمل تحریری شواہد سونپے۔ اس سے قبل اتوار کی دیر رات انہوں نے سرکل افسر (سٹی) کے دفتر میں ایس آئی ٹی کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنا بیان درج کرایا تھا۔ ایس آئی ٹی کے ارکان نے ان سے دستیاب شواہد پیش کرنے کو کہا تھا۔.