Saturday, Jul 11 2026 | Time 17:45 Hrs(IST)
Regional

ہفتہ وار بازار کا سفر جان لیوا ثابت، مشرقی کامینگ میں پانچ تاجر ہلاک

ایٹا نگر، 13 جون (یو این آئی) اروناچل پردیش کے مشرقی کامینگ ضلع میں ایک افسوسناک حادثے میں آسام کے پانچ تاجروں کی موت ہو گئی، جب ان کی مہیندرا بولیرو پک اپ گاڑی قومی شاہراہ-13 پر پاگاسو ندی کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔

یہ حادثہ ضلع ہیڈکوارٹر سیپا سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد بلبل حسین (26)، عبدالحسین (21)، نور حسین (40)، امجد علی (41) اور سیدالعلی کے طور پر ہوئی ہے۔
خاص خبریں

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس ممالک کو مستقبل کے موافق نقل و حمل کے نظام کے لیے مل کر کرنا ہوگا کام: نتن گڈکری

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے برکس گروپ میں پائیدار، محفوظ، جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

بدعنوانی کا مترادف بن چکا ہے مدھیہ پردیش: کھرگے

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مدھیہ پردیش بی جے پی حکومت کے دورِ اقتدار میں بدعنوانی اور لوٹ پاٹ کا بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آج بدعنوانی کا مرکز بن گئی ہے اور ایک کے بعد ایک گھوٹالے سامنے آ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیٹا اپنے نام سے نیتن یاہو ہٹانے پر مجبور

تل ابیب، 11 جولائی (یو این آئی) جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

غزہ، 11 جولائی (یو این آئی) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

...مزید دیکھیں

گجراج راؤ نے راجیش روشن سے ملاقات کو بتایا یادگار

11 Jul 2026 | 5:19 PM

ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) اداکار گجراج راؤ نے حال ہی میں تجربہ کار موسیقار راجیش روشن کے ساتھ گزاری ایک خاص شام کی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس ملاقات کو انہوں نے اپنے لیے بے حد احترام اور خوش قسمتی کا لمحہ قرار دیا۔ وہیں، انہوں نے خاص طور پر پشمینہ روشن کا بھی ذکر کرتے ہوئے ان کے اپنائیت بھرے رویے اور گرمجوشی کے لیے شکریہ ادا کیا، جس نے اس خاص شام کو اور بھی یادگار بنا دیا۔.

ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کی بے حرمتی پر احتجاج

11 Jul 2026 | 5:35 PM

بھرت پور، 11 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے ضلع بھرت پور کے ہلینا تھانہ علاقے میں ویر روڈ پر واقع آئین ہند کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے نقصان پہنچائے جانے پر مشتعل لوگوں نے ہفتہ کو احتجاج کیا۔
مظاہرین نے مجسمے کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور وہاں نیا مجسمہ نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔
ٰیواین آئی۔ م س.