Wednesday, Aug 19 2026 | Time 16:17 Hrs(IST)
Regional

تعداد میں اضافہ کرکے تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کیا جائے: یوگی آدتیہ ناتھ

گورکھپور، 11 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کی شام گورکھپور میں زیر تعمیر بالاپار-ٹکریا-گانگی بازار فور لین سڑک کا موقع پر معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ افرادی قوت (مین پاور) میں اضافہ کرکے تعمیراتی کام کو مزید تیز کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے فور لین سڑک کے ساتھ ساتھ اس کے اطراف واقع دیہاتوں میں نکاسیٔ آب کے مناسب انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ سڑک کے کنارے تعمیر کیے جا رہے نالے کی سطح (لیولنگ) کا خاص خیال رکھا جائے، تاکہ نہ صرف سڑک کا پانی بلکہ آس پاس کے دیہاتوں کا پانی بھی آسانی سے نالے کے ذریعے خارج ہو سکے۔
خاص خبریں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

جوہر یونیورسٹی سمیت اعظم خاں سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے

لکھنؤ / رام پور، 19 اگست (یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور جنرل سکریٹری اعظم خاں اور ان کے ڈریم پروجیکٹ 'محمد علی جوہر یونیورسٹی' پر ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گھیرا تنگ کر دیا ہے بدھ کی صبح ای ڈی کی ٹیموں نے رام پور میں واقع جوہر یونیورسٹی اور 'مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ' سے جڑے احاطوں سمیت اتر پردیش کے سہارنپور اور دہلی میں تقریباً 10 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ مار کارروائی شروع کی۔

...مزید دیکھیں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں

مدھیہ پردیش میں ریل کنیکٹی ویٹی کو ملی مضبوطی، کیلارس - سبال گڑھ - بیر پور گیج تبدیلی پر مشتمل ریل سیکشن کا ویشنو نے کیا افتتاح

19 Aug 2026 | 4:04 PM

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں ریلوے کنیکٹی ویٹی کو مضبوطی فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے تحت کیلارس - سبال گڑھ - بیر پور نو تعمیر شدہ براڈ گیج ریل سیکشن کا افتتاح کیا گیا، جس سے مورینا ضلع کی بامور، جورا، کیلارس اور سبال گڑھ تحصیلوں نیز شیوا پور ضلع کی بیر پور، شیوا پور اور کراہل تحصیلوں کے 100 سے زائد گاؤوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔.

ہندوستان نے اپنے 600 ویں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

19 Aug 2026 | 3:34 PM

گال، 19 اگست (یواین آئی) مانَو سوتھر کی چھ وکٹ اور پرسدھ کرشنا کی دو وکٹوں کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کو پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کی دوسری اننگز 206 رنز پر سمیٹ کر میچ 165 رنز سے جیت لیا۔ یہ ہندوستان کے 600ویں ٹیسٹ میں تاریخی فتح ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دیودت پڈیکل کو 167 رنز کی شاندار سنچری کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔.

نیشنل کانفرنس پر بدعنوانی کے الزامات، عمر عبداللہ کا بی جے پی کوچیلنج

19 Aug 2026 | 3:21 PM

سرینگر، 19 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو چیلنج دیا ہے کہ اگر اس کے پاس کسی دھاندلی کے ثبوت ہیں تو وہ اپنے کنٹرول والی تحقیقاتی ایجنسیوں سے معاملے کی جانچ کرا سکتی ہے۔ .