Wednesday, Aug 19 2026 | Time 13:56 Hrs(IST)
Regional

بیتول: ماچنا اینیکٹ میں مٹی اور ملبہ جمع ہونے سے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش متاثر، شہریوں میں تشویش

بیتول، 15 جولائی (یواین آئی)مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں شہر کے پینے کے پانی کے اہم ترین ذریعہ 'ماچنا اینیکٹ'میں بڑے پیمانے پر گاد (مٹی)، کچرا اور ملبہ جمع ہونے کی وجہ سے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
مقامی شہریوں نے میونسپلٹی (نگر پالیکا) پر سنگین لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے اینیکٹ کی فوری صفائی اور تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق، تاپتی بیراج کی تعمیر سے قبل ماچنا اینیکٹ ہی پورے شہر میں پانی کی سپلائی کا بنیادی اور واحد ذریعہ تھا۔
خاص خبریں
پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

پھانسی کی سزا کو چیلنج کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے پھانسی کے طریقے کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اس مسئلے پرازسرنو غوروخوض کا راستہ کھلا رہے گا۔

...مزید دیکھیں
سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کا جمہوری حقوق پر منظم حملہ: کھرگے

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ہر ہندوستانی کے بولنے، سوال کرنے اور اختلافِ رائے ظاہر کرنے کے جمہوری حق پر منظم حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے جتنا کہ نوجوانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا استعمال کرنا ۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

جھارکھنڈ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال کا ختم ہونا اچھا، لیکن ان کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں: راہل

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان اتفاقِ رائے بننے اور طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا، لیکن کہا کہ طلبہ کے سوالوں کے جواب ملنے چاہئیں مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ حکومت نے بات چیت کا راستہ چنا اور حل نکالا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

بی جے پی نے تین ریاستوں کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا، ونود تاوڑے کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملی

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش، پنجاب اور گجرات میں نئے ریاستی انچارج مقرر کیے ہیں، جن میں ونود تاوڑے کو اتر پردیش، ستیش پونیا کو پنجاب اور ترون چُگ کو گجرات کی ذمہ داری ملی ہے پارٹی کے قومی صدر نِتن نبین نے منگل کے روز اتر پردیش، پنجاب اور گجرات کے لیے نئے ریاستی انچارجوں اور شریک انچارج کی تقرری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ذات پرمبنی مردم شماری  پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

ذات پرمبنی مردم شماری پر مودی حکومت نے پھر ماری پلٹی: کانگریس

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت پر ایک بار پھر یو ٹرن لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ حلف نامے میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کا چہلم شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

صوفی روایات، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے عزم کو آگے بڑھانے کا عہد
حضرت پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے لیے "سدبھاؤنا ایوارڈ" دینے کا مطالبہ
فتح پور سیکری (آگرہ) ،18 اگست (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ کے سابق سجادہ نشین حضرت پیرزادہ عیاض الدین چشتی رئیس میاں ؒکا چہلم شریف عقیدت، احترام اور روحانی ماحول میں منایا گیا۔

...مزید دیکھیں
جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہندکا سیلاب متاثرین کے لیے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص، جمعیۃ علماء مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ بلا تفریق مذہب و ملت کھڑی ہے: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی/آسام، 18 اگست (یو این آئی) بالائی آسام میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد اور خاندانوں کی فوری امداد اور مستقل بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے بڑے پیمانے پر امدادی و بازآبادکاری مہم جاری ہے۔

...مزید دیکھیں

امریکی ریفائنریاں وینزویلا کی نصف تیل پیداوار۔ دو آخری

19 Aug 2026 | 1:41 PM

مارٹینیز نے کہا، ’’ہم نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے بڑی کوشش کی ہے اور اب ہم ترقی کے حوالے سے حقیقی نتائج چاہتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کی ریفائنریوں کو بہتر، جدید اور وسیع کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ ملک کو بھاری خام تیل کے لیے درکار ڈائیلوئنٹس بھی درکار ہیں، جن کی پیداوار مقامی طور پر ہونی چاہیے۔وینزویلا میں تیل کی پیداوار میں یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کو چلائے گا اور اس کے تیل کے ذخائر سے فائدہ اٹھائے گا۔.

چوٹ کی وجہ سے ملنے والا وقفہ میرے جسم کے لیے بہتر: شوریف الاسلام

19 Aug 2026 | 1:43 PM

میکے (آسٹریلیا)، 19 اگست (یواین آئی) تیز گیند باز شریف الاسلام نے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کھیلنے والی الیون کا حصہ نہیں بن سکے، جسے مہمان ٹیم نے نو وکٹوں سے جیتا تھا۔ شریف نے کہا کہ وہ "بدقسمت" نہیں تھے، بلکہ اس کے برعکس، اس وقفے نے انہیں تازگی کے ساتھ واپسی کرنے میں مدد دی۔.