Wednesday, Aug 19 2026 | Time 17:56 Hrs(IST)
Regional

شدید بارش سے اتراکھنڈ کی ندیاں خطرے کے نشان تک پہنچیں، بارش کا سلسلہ جاری

دہرادون، 06 اگست (یو این آئی) اتراکھنڈ میں مسلسل شدید بارش کی وجہ سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ ندیوں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھنے سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تمام ندیاں خطرے کے نشان پر یا اس سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ بیشتر علاقوں میں جمعرات کی صبح سے درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش ہو رہی ہے۔ بدری ناتھ جانے والی سڑک بھی بند ہو گئی ہے۔
ریاستی آفات سے نمٹنے کے مرکز سے آج صبح موصولہ اطلاع کے مطابق، چمولی ضلع میں بدری ناتھ قومی شاہراہ ہیِلگ کے قریب ملبہ آنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔
ٹہری گڑھوال ضلع کے دیو پریاگ میں بھاگیرتھی ندی کی سطح آب آج صبح 06:00 بجے 462.00 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو مسلسل بڑھ رہی ہے اور انتباہی سطح کے آس پاس بہہ رہی ہے۔
رودر پریاگ ضلع میں شدید بارش کے باعث ندیوں کی سطح آب بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ صبح سات بجے الکنندا ندی کی سطح آب 627.70 میٹر اور منداکنی ندی کی سطح آب 626.20 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ الکنندا ندی کے لیے انتباہی سطح 626.00 میٹر اور خطرے کی سطح 627.00 میٹر ہے، جبکہ منداکنی ندی کی انتباہی سطح 625.00 میٹر اور خطرے کی سطح 626.00 میٹر ہے۔ اس وقت الکنندا اور منداکنی دونوں ندیوں کی سطح آب خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی وارننگ اور دونوں ندیوں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھنے کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دریا کے کنارے رہنے والے لوگوں کی حفاظت کے لیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور محتاط رہنے کی ہدایت لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے دی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تیاری کی اعلیٰ ترین سطح برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہریدوار کے رائسی (بان گنگا) مقام پر صبح چھ بجے پانی کی سطح 230.09 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو مسلسل بڑھ رہی ہے اور انتباہی سطح سے 0.09 میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔
دہرادون ضلع کے چکراتا میں بارش ہو رہی ہے، جبکہ وکاس نگر میں آسمان ابر آلود ہے۔ کالسی، رشی کیش، ڈوئی والا اور مسوری میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ تیونی علاقے میں فی الحال آسمان ابر آلود ہونے کی اطلاع ہے۔
اترکاشی ضلع میں گنگوتری قومی شاہراہ دھراسو نالو کے قریب پانی آنے کی وجہ سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ یمنوتری قومی شاہراہ سِلائی بینڈ، دربل، جنگل چٹی اور سیانا چٹی کے قریب مسلسل پتھر اور ملبہ گرنے کی وجہ سے بند ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے

خاص خبریں
چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) حکومت نے مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے چار منصوبوں کو منظوری دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں ان منصوبوں کو منظوری دی گئی تقریباً 410 کلومیٹر طویل ان منصوبوں کی تعمیر کی تخمینہ لاگت تقریباً 9,450 کروڑ روپے ہے اور انہیں سال 31-2030 تک مکمل کیا جانا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وزیر ستییندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستییندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

اسلام آباد، 19 اگست (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

...مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا پر قابو پانے میں ویکسینیشن کی شرح دوگنی کرنے کے باوجود 2 سے 3 ماہ لگ سکتے ہیں: وزیر مملکت

19 Aug 2026 | 5:46 PM

ڈھاکہ، 19 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے صحت ایم اے محیت نے بدھ کو کہا کہ ملک میں خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے غیرحقیقت پسندانہ یقین دہانیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ویکسینیشن کی شرح دوگنی بھی کر دی جائے تو وبا پر مکمل قابو پانے میں کم از کم مزید دو سے تین ماہ لگ سکتے ہیں۔.