Sunday, Sep 6 2026 | Time 23:34 Hrs(IST)
Regional

راجستھان میں واجپئی کے سب سے بڑے دھاتی مجسمے کی امت شاہ نے نقاب کشائی کی

چتوڑ گڑھ، 16 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ کے نمبا ہیڑا میں سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کے راجستھان میں سب سے بڑے دھاتی مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

مسٹر شاہ نے اس کے ساتھ ہی 15 اضلاع میں تقریباً آٹھ ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
اس سے پہلے مسٹر شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما صبح نمبا ہیڑا پہنچے اور سابق وزیرِ اعظم مسٹر واجپئی کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے آٹھ دھاتوں سے تیار کردہ 21 فٹ بلند مجسمے کی پردہ کشائی کرنے کے ساتھ ساتھ اٹل یادگار کا افتتاح کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
خاص خبریں
ستیہ نکیتن میں پانچ منزلہ پی جی عمارت منہدم، ایک کی موت، تین کی حالت نازک

ستیہ نکیتن میں پانچ منزلہ پی جی عمارت منہدم، ایک کی موت، تین کی حالت نازک

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) جنوب مغربی دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں اتوار کی دوپہر کو لڑکوں کے لیے پی جی کے طور پر استعمال ہونے والی پانچ منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

نئی دہلی، 6 ستمبر (یواین آئی) کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو سال بہ سال نئے نئے القاب دیتے رہے ہیں، لیکن چیلنجز کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا ہے مسٹر کھرگے نے دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس (ایس آر سی سی) میں مسٹر مودی کے کل کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا کہ ایس آر سی سی جانا ملک کے نوجوانوں، تعلیم اور ان کے مستقبل پر بات چیت کا ایک موقع تھا، لیکن نوجوانوں کے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے وزیر اعظم کی تقریر پھر سیاسی پروپیگنڈے میں بدل گئی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  مساوی رقبہ والے دنیا کے نقشے کا حامی، لیکن جموں و کشمیر اور لداخ پر کوئی سمجھوتہ نہیں

ہندوستان مساوی رقبہ والے دنیا کے نقشے کا حامی، لیکن جموں و کشمیر اور لداخ پر کوئی سمجھوتہ نہیں

نئی دہلی 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے مساوی رقبے والے عالمی نقشے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے اور وہ اس کی حمایت کرتا ہے، لیکن اس کے خودمختار علاقے، جس میں جموں و کشمیر اور لداخ بھی شامل ہیں، کو ہندوستان کے سرکاری نقشے کے مطابق ہی دکھایا جانا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
راج ناتھ سنگھ منگل کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

راج ناتھ سنگھ منگل کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ منگل کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے اس دورے کے دوران وہ سری لنکا کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ وسیع مسائل پر بات چیت کریں گے اور کولمبو میں مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار اختتام پذیر

غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار اختتام پذیر

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمیناراتوار کے روز اختتام پذیر ہوا۔

...مزید دیکھیں
کربس ہسپتال میں مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کے ساتھ آیوشمان کارڈ کی بھی سہولت: ڈاکٹر خالد عثمانی

کربس ہسپتال میں مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کے ساتھ آیوشمان کارڈ کی بھی سہولت: ڈاکٹر خالد عثمانی

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) شاہین باغ اور جسولہ کے کربس اسپتال میں ایک مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کی دستیابی کے ساتھ آیوشمان کارڈ کے ذریعے بھی ہر طرح کے علاج کی سہولت دستیاب ہے۔

...مزید دیکھیں
الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں جلسہ سیرت النبی صلعم کا انعقاد

الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں جلسہ سیرت النبی صلعم کا انعقاد

 نئی دہلی، 6 ستمبر(یو این آئی) الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع ذاکر نگر، نئی دہلی میں سیرت پاک صلعم پر ایک روحانی جلسہ منعقد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز جیت لی

06 Sep 2026 | 9:43 PM

ونڈہوک، 6 ستمبر (یواین آئی) جنوبی افریقہ نے اتوار کو فائنل میں زمبابوے کو 48 رنز سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں 29 گیندوں پر 53 رنز بنانے والے جارڈن ہرمن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔.

بوانی کھیرا میں تعمیراتی مزدوروں کا شدید احتجاج، وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی

06 Sep 2026 | 9:40 PM

بھیوانی، 6 ستمبر (یو این آئی) جوائنٹ کنسٹرکشن ورکرس فرنٹ ہریانہ کی کال کے بعد تعمیراتی مزدوروں نے بوانی کھیرا میں گلاب سنگھ پارک کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے اس پورٹل کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا جو 15 مہینوں سے بند تھا، 95 فی صد ورکرز کے رجسٹریشن جو منسوخ کر دیے گئے تھے کی بحالی، پرانے منریگا قانون کو نافذ کرنے اور رہائش، اسکالرشپ اور بی پی ایل کارڈ کی سہولیات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مزدوروں نے وزیر اعلیٰ نائب سینی اور وزیر محنت انل وج کے خلاف نعرے لگائے۔ پولیس نے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، انہیں تقریباً تین گھنٹے تک حراست میں رکھا اور بعد میں چھوڑ دیا۔ ا.