Sunday, Sep 6 2026 | Time 05:38 Hrs(IST)
Regional

قومی انصاف مورچہ کے 21 اگست کے پنجاب بند کی مکمل حمایت: گیانی ہرجیت سنگھ

چنڈی گڑھ، 17 اگست (یو این آئی) شرومنی اکالی دل پُنرسُرجیت کے صدر گیانی ہرجیت سنگھ نے 21 اگست کو قومی انصاف مورچہ کی جانب سے دی گئی پنجاب بند کی کال کی اپنی تنظیم کی طرف سے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
قومی انصاف مورچہ ’بندی سنگھوں‘ کی رہائی کے مطالبے کو لے کر چنڈی گڑھ کی سرحد پر طویل عرصے سے دھرنا دے رہا ہے۔

گیانی ہرجیت سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ ’بندی سنگھوں‘ کی رہائی، 15 اگست کو مورچے کی جانب سے نکالے گئے پُرامن مارچ کے دوران مبینہ طاقت کے استعمال اور مورچے کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے احتجاج میں 21 اگست کو پنجاب بند کی کال دی گئی ہے۔
خاص خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی صرف تعلیمی کارکردگی تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کے رویے اور روزمرہ زندگی پر بھی توجہ دیں۔

...مزید دیکھیں
بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

نئی دہلی، 05 ستمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ نے 27 نومبر کو ' بچوں کی شادی، کم عمری اور زبردستی کی شادی کے خاتمے کا بین الاقوامی دن' کے طور پر قرار دیا ہےاس تاریخی فیصلے کے ساتھ ہی بچوں کی شادی کے خلاف عالمی سطح پر جاری لڑائی میں ہندوستان سے اٹھی آواز کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بڑی قبولیت ملی ہے۔

...مزید دیکھیں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور 'انڈیا اتحاد': بی جے پی

نئی دہلی، 05 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے خواتین کو بااختیاربنانے اور طلباء کے معاملے پر کانگریس اور 'انڈیا اتحاد' پر دکھاوے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ جھارکھنڈ کے پیپر لیک معاملے نے طلباء کے مفادات کے تعلق سے ان کے دعووں کی حقیقت کی پول کھول دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کانگریس نے ’عوامی منشور-2026‘ جاری کیا

الور، 5 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے الور میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کانگریس نے وارڈ نمبر 59 میں پارٹی امیدوار کے انتخابی دفتر پر ’عوامی منشور-2026‘ جاری کیا۔

...مزید دیکھیں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز یومِ اساتذہ کے موقع پر معاشرے کے لیے اساتذہ کے اہم تعاون کا ذکر کیا اور سابق صدرجمہوریہ نیز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
غالب انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ اسکالر سمینار نئے لکھنے والوں کے لیے تربیت کا بہترین موقع: ڈاکٹر سفینہ

غالب انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ اسکالر سمینار نئے لکھنے والوں کے لیے تربیت کا بہترین موقع: ڈاکٹر سفینہ

غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار جاری

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینارجس کاافتتاحی اجلاس 4ستمبر کی شام کوہواتھا، 5ستمبر کو سمینار کے چار اجلاس منعقد ہوئے۔

...مزید دیکھیں
سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع  قدیم مسجد کا انہدام انتہائی افسوسناک،قانون اگر سب کے لیے ایک ہے تو اس کے نفاذ میں دوہرا معیار کیوں: مولانا ارشد مدنی

سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع قدیم مسجد کا انہدام انتہائی افسوسناک،قانون اگر سب کے لیے ایک ہے تو اس کے نفاذ میں دوہرا معیار کیوں: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی)جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے سہارنپور کلکٹریٹ میں واقع ایک قدیم مسجد کو علی الصباح تقریباً پانچ بجے منہدم کیے جانے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر ملک کے سامنے یہ بنیادی سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا آئین اور قانون کا نفاذ واقعی ہر شہری اور ہر مذہب کے لیے یکساں ہے؟ اگر آئین سب کو برابری کاحق، مذہبی آزادی اور قانون کا مساوی تحفظ دیتا ہے تو اس کے عملی نفاذ میں یہ دوہرا معیار کیوں دکھائی دیتا ہے؟
جاری ایک بیان کے مطابق مولانا مدنی نے کہا کہ سہارنپور کا واقعہ صرف ایک مسجد کا نہیں ہے، بلکہ یہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، مذہبی آزادی، شہری مساوات اور ریاست کے غیر جانب دارانہ کردار سے جڑا ہوا ایک نہایت حساس مسئلہ ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستانی خواتین ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے روند دیا

05 Sep 2026 | 10:51 PM

دبئی، 5 ستمبر (یواین آئی) پریما راوت اور شری چَرنی نے تین، تین وکٹیں جبکہ دپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ناٹ آؤٹ 12 رن بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے ہفتے کے روز ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے مقابلے میں پاکستان کو 68 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے زبردست شکست دے دی۔.

کرتی کھربندا کی پراسرار انسٹاگرام اسٹوری سے تجسس بڑھا

05 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 05 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرتی کھربندا کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز نے ان کے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا ہے۔ کرتی کھربندا نے مسلسل کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں، جن سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد ہی کوئی خاص اعلان کر سکتی ہیں۔.