Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:12 Hrs(IST)
Science Technology

ہندوستانی خواتین کی ٹیبل ٹینس ٹیم رومانیہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچی

پیرس، 05 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے پیرس اولمپکس میں پیر کو رومانیہ پر فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔
جنوبی پیرس ایرینا میں آج کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے دلچسپ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے رومانیہ کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ارچنا کامتھ اور سریجا اکولا نے خواتین کے راؤنڈ آف 16 ٹیبل ٹینس کے پہلے میچ میں ایڈینا ڈیاکونو اور الزبتھ سمارا کو 11-9، 12-10، 11-7 سے شکست دے کر 1-0 کی برتری کے ساتھ ہندوستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
اس کے بعد مانیکا بترا نے رومانیہ کی برناڈیٹ سوکس کے خلاف 11-5، 11-7، 11-7 سے کامیابی حاصل کی اور ہندوستان کو 2-0 سے آگے کردیا۔
دریں اثنا، تیسرے گیم میں سریجا اکولا کو رومانیہ کی ایلیسبیٹا سمارا کے خلاف پانچ گیمز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ یورپی چیمپئن سمارا کی 8-11، 11-4، 7-11، 11-6، 11-8 کی فتح نے رومانیہ کو مقابلے میں برقرار رکھنے میں مدد دی۔ اس کے بعد ہندوستان کی برتری 2-1 ہوگئی۔
چوتھے گیم میں رومانیہ کی برناڈیٹ سوکس نے ارچنا کامتھ کے خلاف 11-5، 8-11، 11-7، 11-9 سے کامیابی حاصل کی۔ لگاتار دوسری جیت کے ساتھ ہی رومانیہ کی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد مانیکا بترا نے پانچویں گیم میں رومانیہ کی ایڈینا ڈیاکونو کو 11-5، 11-9، 11-9 سے شکست دے کر ہندوستان کو کوارٹر فائنل تک پہنچایا۔
اب کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ امریکہ یا جرمنی سے ہوگا۔
یواین آئی۔ ظ ا
خاص خبریں
بہار میں ووٹر لسٹ  کی نظرثانی پر  عبوری روک  نہیں، آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں، آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر کوئی عبوری حکم امتناعی جاری نہیں کیا اور الیکشن کمیشن کو 21 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور تصویری ووٹر شناختی کارڈ کو ووٹروں کی شناخت ثابت کرنے کے لیے قابل قبول دستاویزات کی شکل میں منظور کرنے پر غور کرے۔

...مزید دیکھیں
شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی راجدھانی میں شدید بارش کے باوجود پانی جمع ہونے میں کمی آئی ہے اور جہاں پہلے پانی جمع ہوتا تھا، اب وہاں نظر نہیں آتا محترمہ ریکھا گپتا نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ دہلی نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ 27 سالوں سے جو افراتفری پھیلی ہوئی تھی اسے مرحلہ وار درست کیا جا رہا ہے اور دہلی کو بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
سپول ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کے اضافے کی تجویز منظور

سپول ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کے اضافے کی تجویز منظور

سپول، 10 جولائی (یواین آئی) بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سپول ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں پولنگ مراکز کو بڑھانے کی تجویز کو تمام سیاسی پارٹیوں کی باہمی رضامندی کے بعد منظوری دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں