Saturday, Mar 22 2025 | Time 20:16 Hrs(IST)
Science Technology

اتر پردیش کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا

لکھنؤ، 13 فروری (یو این آئی) اتر پردیش کی مرد ہاکی ٹیم نے 38ویں قومی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانٹے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ نشانے بازی کی خواتین کی اسکیٹ میں عریبہ خان نے بھی چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ جمنیسٹکس میں آدیتیہ سنگھ رانا نے چاندی اور سدھارتھ ورما نے ڈبل کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ہریدوار میں مردوں کے ہاکی فائنل میں اتر پردیش کا مقابلہ کرناٹک سے ہوا جس میں کرناٹک نے سخت جدوجہد کے بعد 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔ مقابلے کے ٹاپ اسکورر اتر پردیش کے شردانند تیواری تھے۔ اس سے قبل اتر پردیش کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے 36ویں قومی کھیلوں میں چاندی اور 37ویں قومی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
آج کے فائنل میں اتر پردیش کے فراز خان نے پہلے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن جلد ہی 8ویں منٹ میں کرناٹک کے شمانت سی ایس نے گول کر کے برابر کر دیا۔ کرناٹک کے بھارت مہلنگپا کرتھاکوٹی (18ویں) اور ابھارن سودیو بی (39ویں) نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ اتر پردیش کے شردانند تیواری نے 45ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کیا لیکن یہ ان کی ٹیم کو جیت دلانے کے لیے کافی نہیں تھا۔
جمعرات کو اتر پردیش نے جمناسٹکس میں ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ اس میں پیریلل بارس میں اتر پردیش کے آدتیہ سنگھ رانا نے 12.433 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔
یواین آئی۔ م س
خاص خبریں
حد بندی اپنے پوشیدہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بی جے پی کی چال ہے: اسٹالن

حد بندی اپنے پوشیدہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بی جے پی کی چال ہے: اسٹالن

چنئی، 22 مارچ (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو کہا کہ موجودہ آبادی کی بنیاد پر مجوزہ حد بندی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چال ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی بدعنوانی نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں: کانگریس

مودی بدعنوانی نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوانی کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن گوا میں سینکڑوں کروڑ روپے کے گھپلے نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وجیندر گپتا نے 2025-26 کے لیے 14  اراکین اسمبلی کو ایم سی ڈی کے لیے نامزد کیا

وجیندر گپتا نے 2025-26 کے لیے 14 اراکین اسمبلی کو ایم سی ڈی کے لیے نامزد کیا

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے لئے 14 اراکین اسمبلی کو نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  اور اٹلی فوجی تعاون کا دائرہ بڑھائیں گے

ہندوستان اور اٹلی فوجی تعاون کا دائرہ بڑھائیں گے

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور اٹلی نے فوجی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کے لئے تفصیلی بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
تباہ شدہ سرکاری املاک کی قیمت فسادیوں سے وصول کی جائے گی: فڑنویس

تباہ شدہ سرکاری املاک کی قیمت فسادیوں سے وصول کی جائے گی: فڑنویس

ممبئی، 22 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کو کہا کہ ناگپور تشدد کے دوران جو سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے اس کی قیمت فسادیوں سے وصول کی جائے گی اور اگر وہ قیمت ادا نہیں کرتے ہیں تو جائیداد کو ضبط کر لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
میناکشی لیکھی، روی کمار دہیا کو 'بھارت گورو رتن شری سمان' سے نوازا گیا

میناکشی لیکھی، روی کمار دہیا کو 'بھارت گورو رتن شری سمان' سے نوازا گیا

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) غیر سرکاری تنظیم بھارت گورو رتن شری سمان پریشد نے سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی اور ہریانہ کے پروفیشنل وزیر اروندکمار شرما اور اولمپک ایوارڈ یافتہ اور ہندوستانی پیشہ ور پہلوان روی کمار دہیا کو معاشرے کی ترقی میں ان کی شراکت کے لیے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

'میک ان انڈیا' تشہیر کا صرف ایک ذریعہ بن گیا: کھڑگے

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 'میک ان انڈیا' مہم کو محض پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل اقتدار میں آنے کے بعد مسٹر مودی نے جو پرکشش وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
میناکشی لیکھی، روی کمار دہیا کو 'بھارت گورو رتن شری سمان' سے نوازا گیا

میناکشی لیکھی، روی کمار دہیا کو 'بھارت گورو رتن شری سمان' سے نوازا گیا

22 Mar 2025 | 7:58 PM