Wednesday, Jun 25 2025 | Time 11:03 Hrs(IST)
Science Technology

نیرج چوپڑا کو ہندوستانی فوج نے لیفٹیننٹ کرنل کے اعزازی خطاب سے نوازا

نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) دو بار کے اولمپک میڈلسٹ اور ہندوستان کے اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو ہندوستانی فوج نے لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک دیا ہے۔
حکومت ہند کے ہفتہ وار سرکاری جریدے گزٹ آف انڈیا کے مطابق یہ تقرری 16 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگئی ہے۔ نیرج نے پہلی بار 26 اگست 2016 کو نائب صوبیدار کے طور پر ہندوستانی فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) کے طور پر شمولیت اختیار کی۔
دو سال بعد نیرج کو ایتھلیٹکس میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ ملا اور پھر 2021 میں انہیں کھیل رتن سے نوازا گیا۔ اسی سال انہیں صوبیدار کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد نیرج کو 2022 میں ہندوستانی فوج کا امن کے وقت کا سب سے بڑا اعزاز پرم وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔
یواین آئی ظ ا
خاص خبریں
ایرانی صدر کا 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

ایرانی صدر کا 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

تہران، 25 جون (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کو 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے تمام حکومتی اداروں اور انقلابی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر کوششوں کو تعمیر نو پر مرکوز کریں۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ : بی جے پی

کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ : بی جے پی

نئی دہلی، 25 جون (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر آج کہا کہ کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ ہے اورکانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں احتجاج کا وحشیانہ جبر، مذہبی تسکین اور اقتدار کا غرور کھلے عام نظر آرہا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50سال۔ آئین کو روند ڈالا گیا:کشن ریڈی

ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50سال۔ آئین کو روند ڈالا گیا:کشن ریڈی

حیدرآباد، 25 جون (یو این آئی)ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی وزیر کشن ریڈی نے ٹویٹ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا: منوج سنہا

سال 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا: منوج سنہا

سری نگر، 25 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ 25 جون 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا۔

...مزید دیکھیں
بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جے پور 25 جون (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نےایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
کشمیر: موسم نے بدلی کروٹ، لوگوں کو شدید گرمی سے ملی راحت

کشمیر: موسم نے بدلی کروٹ، لوگوں کو شدید گرمی سے ملی راحت

سری نگر، 25 جون (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح موسم نے کروٹ بد لی جس سے لوگوں کو گذشتہ روز سے جاری شدید گرمی کی لہر سے راحت نصیب ہوئی۔

...مزید دیکھیں
وطن واپسی کے منصوبے کے تحت وینزویلا کے تارکین وطن کی امریکہ سے واپسی

وطن واپسی کے منصوبے کے تحت وینزویلا کے تارکین وطن کی امریکہ سے واپسی

کراکس، 25 جون (یو این آئی) وینزویلا کے 203 تارکین وطن کو 'وطن واپسی کے منصوبے' کے تحت منگل کو امریکہ سے واپس بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ : بی جے پی

کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ : بی جے پی

25 Jun 2025 | 11:03 AM

نئی دہلی، 25 جون (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر آج کہا کہ کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ ہے اورکانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں احتجاج کا وحشیانہ جبر، مذہبی تسکین اور اقتدار کا غرور کھلے عام نظر آرہا ہے۔

ریسلر اُدے چند   نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

ریسلر اُدے چند نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

25 Jun 2025 | 9:34 AM

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ایک وقت تھا جب ریسلنگ صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی وہ حیثیت نہیں تھی جو آج کے زمانے میں ہے۔ آج ہندستان کے کھلاڑی ریسلنگ میں عالمی سطح پر بہت شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کے علاوہ ہمارے ریسلرز نے اولمپک میڈلز بھی جیتے ہیں۔ ملک کی پہلی اولمپین خاتون پہلوان اور ملک کے لیے کشتی میں پہلا اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا تعلق بھی ہریانہ سے تھا۔ ٹوکیو 2020 میں بھی ریسلنگ کے کئی کھلاڑیوں کو تمغے کے دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔ لیکن حالات ہمیشہ ایسے نہیں تھےایسے وقت میں پہلوان ادے چند نے عالمی سطح پر کشتی کا پرچم لہرایا اور نئے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے۔آج اُدے چند ایک ریٹائرڈ ہندوستانی پہلوان اور ریسلنگ کوچ ہیں جو آزاد ہندوستان کی طرف سے پہلے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میڈل جیتنے والے تھے۔