Wednesday, Jun 25 2025 | Time 11:29 Hrs(IST)
Science Technology

شعیب ملک پی سی بی مینٹور کے عہدے سے دستبردار

لاہور، 15 مئی (یو این آئی) شعیب ملک نے دیگر ذمہ داریوں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈومیسٹک مقابلوں کے مینٹور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مینٹور کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ یہ کوئی آسان انتخاب نہیں تھا لیکن اپنی ذمہ داری پر غور کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ بہت سی دوسری ذمہ داریاں نبھا کر میں پاکستان کرکٹ اور اپنی دیگر پیشہ ورانہ اور ذاتی ترجیحات کے لئے اپنا بہترین نہیں دے سکوں گا۔
قابل ذکر ہے کہ ملک نے دو ہفتے قبل بورڈ کو اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ سیزن میں مینٹورنہیں رہیں گے۔ وہ اپنی باقی ماندہ ذمہ داریوں کو پوری طرح اداکریں گے۔ پی سی بی نے شعیب ملک، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور وقار یونس کو 2027 تک تین سالہ کنٹریکٹ پر مینٹور مقرر کیا تھا۔
ملک کا استعفیٰ منظر عام پر آنے کے بعد، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پی سی بی نے تمام پانچ مینٹور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے اس بارے میں بورڈ کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ، دوسرے مینٹور کا کہنا ہے کہ انہیں کسی تبدیلی کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
خاص خبریں
ایرانی صدر کا 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

ایرانی صدر کا 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

تہران، 25 جون (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کو 12 روزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے تمام حکومتی اداروں اور انقلابی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر کوششوں کو تعمیر نو پر مرکوز کریں۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ : بی جے پی

کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ : بی جے پی

نئی دہلی، 25 جون (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر آج کہا کہ کانگریس کی نیت اب بھی آمرانہ ہے اورکانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں میں احتجاج کا وحشیانہ جبر، مذہبی تسکین اور اقتدار کا غرور کھلے عام نظر آرہا ہے۔

...مزید دیکھیں
رٹھالہ میٹرو اسٹیشن کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک

رٹھالہ میٹرو اسٹیشن کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک

نئی دہلی 25 جون (یواین آئی) قومی دارالحکومت کے رٹھالا میٹرو اسٹیشن کے قریب پولی تھین فیکٹری میں منگل کی شام کو لگنے والی بھیانک آگ میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50سال۔ آئین کو روند ڈالا گیا:کشن ریڈی

ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50سال۔ آئین کو روند ڈالا گیا:کشن ریڈی

حیدرآباد، 25 جون (یو این آئی)ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی وزیر کشن ریڈی نے ٹویٹ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا: منوج سنہا

سال 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا: منوج سنہا

سری نگر، 25 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ 25 جون 1975 میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کا قتل تھا۔

...مزید دیکھیں
بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جے پور 25 جون (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نےایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
کشمیر: موسم نے بدلی کروٹ، لوگوں کو شدید گرمی سے ملی راحت

کشمیر: موسم نے بدلی کروٹ، لوگوں کو شدید گرمی سے ملی راحت

سری نگر، 25 جون (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح موسم نے کروٹ بد لی جس سے لوگوں کو گذشتہ روز سے جاری شدید گرمی کی لہر سے راحت نصیب ہوئی۔

...مزید دیکھیں
رٹھالہ میٹرو اسٹیشن کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک

رٹھالہ میٹرو اسٹیشن کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد ہلاک

25 Jun 2025 | 11:28 AM

نئی دہلی 25 جون (یواین آئی) قومی دارالحکومت کے رٹھالا میٹرو اسٹیشن کے قریب پولی تھین فیکٹری میں منگل کی شام کو لگنے والی بھیانک آگ میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسلر اُدے چند   نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

ریسلر اُدے چند نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

25 Jun 2025 | 9:34 AM

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ایک وقت تھا جب ریسلنگ صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی وہ حیثیت نہیں تھی جو آج کے زمانے میں ہے۔ آج ہندستان کے کھلاڑی ریسلنگ میں عالمی سطح پر بہت شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کے علاوہ ہمارے ریسلرز نے اولمپک میڈلز بھی جیتے ہیں۔ ملک کی پہلی اولمپین خاتون پہلوان اور ملک کے لیے کشتی میں پہلا اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا تعلق بھی ہریانہ سے تھا۔ ٹوکیو 2020 میں بھی ریسلنگ کے کئی کھلاڑیوں کو تمغے کے دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔ لیکن حالات ہمیشہ ایسے نہیں تھےایسے وقت میں پہلوان ادے چند نے عالمی سطح پر کشتی کا پرچم لہرایا اور نئے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے۔آج اُدے چند ایک ریٹائرڈ ہندوستانی پہلوان اور ریسلنگ کوچ ہیں جو آزاد ہندوستان کی طرف سے پہلے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میڈل جیتنے والے تھے۔