19 May 2026 | 5:30 PMجدہ،19 مئی (یواین آئی )سعودی عرب میں رواں سال خطبۂ حج دینے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے معروف امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ وہ 9 ذی الحج 1447 ہجری بروز منگل 26 مئی کو میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کو خطبہ دیں گے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ امورِ حرمین شریفین نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ علی الحذیفی اس سال حج کے سب سے اہم اجتماع، وقوف عرفہ، کے موقع پر خطبۂ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی عالم اسلام میں اپنی منفرد قرأت، علمی مقام اور دینی خدمات کے باعث خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ان کا شمار دنیا کے ممتاز قراء کرام میں کیا .
see more..