Saturday, May 9 2026 | Time 23:05 Hrs(IST)
Special Story

اسرائیل میں عیسائیوں کے خلاف بھی عدم برداشت میں اضافہ

اسرائیل میں عیسائیوں کے خلاف بھی عدم برداشت میں اضافہ

تل ابیب، 5 مئی (یو این آئی) مقبوضہ مشرقی یروشلم میں ایک فرانسیسی راہبہ پر حالیہ حملہ عیسائی برادری کے لیے کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ بڑھتے ہوئے تشدد کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں مقیم عیسائیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ہمارے خلاف ہراسانی، حملوں اور توہین آمیز رویوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں شائع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں عیسائیوں کے خلاف 31 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال 113 حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں زیادہ تر مذہبی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا، روزمرہ کی بنیاد پر تھوکنا، گالیاں دینا اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی جیسے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پولیس پر اعتماد نہ ہونے کے باعث کئی واقعات رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور قوم پرستانہ رجحان اس صورتِ حال کی بڑی وجہ ہے، خاص طور پر شدت پسند مذہبی اور آبادکار گروہوں کو ان واقعات میں ملوث قرار دیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

مودی کل گجرات جائیں گے، سومناتھ امرت مہوتسو میں ہوں گے شامل

نئی دہلی، 09 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اتوار سے دو روزہ گجرات دورے پر جائیں گے، جہاں وہ سومناتھ مندر میں ’سومناتھ امرت مہوتسو‘ میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں

مودی کل کرناٹک اور تلنگانہ جائیں گے، حیدرآباد میں 9400 کروڑ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے

نئی دہلی 09 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو کرناٹک اور تلنگانہ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ حیدرآباد میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

نیویارک، 9 مئی (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں

ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا

واشنگٹن، 9 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تین دن کے لیے جنگ بندی ہوگی، اور اس دوران دونوں ممالک ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، وائس ایڈمرل سوامی ناتھن بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنیم (ریٹائرڈ) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) اور وائس ایڈمرل کرشن سوامی ناتھن کو نیا نیول چیف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈاکٹر سعود علی خاں کا انتقال:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اظہار تعزیت کیا

ڈاکٹر سعود علی خاں کا انتقال:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی ، 9 مئی (یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے ڈاکٹر سعود علی خاں ( سابق پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، سابق قومی سکریٹری آل اند یا یونانی طبی کانگریس اور سابق رکن سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن ، حکومت ہند ) کے انتقال (4 مئی 2026) پر تعزیتی نشست کا اہتمام کیا آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ وہ ایک مشفق اور کہنہ مشق استاد تھے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ نے ایران کے حوالے سے مسودے کو نئے سرے سے تیار کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں پیش کردیا

نیویارک، 9 مئی (یو این آئی) واشنگٹن نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مسودے پر نظرثانی کی ہے جو ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کا سد باب کیے جانےکا مطالبہ کرتی ہے، مگر سفارت کاروں کے بقول یہ تبدیلیاں چینی اور روسی ویٹو کو روکنے کے لیے غالباً ناکافی ہیں۔

...مزید دیکھیں

امت شاہ کے جگدل پور دورے پر سرو آدیواسی سماج ’نکسل سے پاک بستر‘ کی ترقی کا وژن پیش کرے گا

09 May 2026 | 11:00 PM

بیجاپور، 9 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 19 مئی کو مجوزہ چھتیس گڑھ کے جگدل پور دورے کے پیش نظر بستر میں سیاسی اور سماجی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس دوران سرو آدیواسی سماج کا ایک نمائندہ وفد وزیر داخلہ سے ملاقات کرکے ’نکسل سے پاک بستر‘ کے لیے متوازن اور جامع ترقیاتی ماڈل کی تجویز پیش کرے گا۔.