Thursday, Sep 17 2026 | Time 10:07 Hrs(IST)
Sports

پنت کو ایرانی کپ میں ریسٹ آف انڈیا کا کپتان بنایا گیا

16 Sep 2026 | 10:34 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے والے رشبھ پنت کو 2025-26 رنجی ٹرافی چیمپئن جموں و کشمیر کے خلاف ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا کی قیادت سونپی گئی ہے۔ سرفراز خان کو پنت کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ .

see more..

چین، جاپان، جنوبی کوریا اور ایران ایشین گیمز باسکٹ بال کے سیمی فائنل میں

16 Sep 2026 | 8:14 PM

ناگویا (جاپان)، 16 ستمبر (یو این آئی) 2026 ایشین گیمز کے مردوں کے باسکٹ بال مقابلوں میں چین، جاپان، جنوبی کوریا اور ایران نے بدھ کو اپنے اپنے کوارٹر فائنل مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔.

see more..

چوٹ سے واپسی پر نیتیش ریڈی نے کہا، ہر کھلاڑی کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے

16 Sep 2026 | 8:01 PM

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں تین وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ بننے والے ہندوستانی آل راؤنڈر نیتیش کمار ریڈی نے کہا ہے کہ چوٹ سے واپسی کرنے والے ہر کھلاڑی کے لیے اعتماد بہت اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے 3/24 کی شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے افغانستان کو 159/8 تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔.

see more..

جوشی نے نوا رائے پور اوپن میں اپنی برتری دو شاٹ تک بڑھا لی

16 Sep 2026 | 7:53 PM

نوا رائے پور، 16 ستمبر (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں جاری ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم والے پہلے نوا رائے پور اوپن گولف ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے بعد خلن جوشی نے بغیر کسی بوگی کے چار انڈر 30 کا اسکور بناکر اپنی برتری دو شاٹ تک پہنچا دی۔ جوشی نے راؤنڈ کا آغاز ایک شاٹ کی برتری کے ساتھ کیا تھا اور چار برڈیز کی مدد سے پہلے دو راؤنڈ میں نو انڈر 59 کے اسکور تک پہنچ گئے۔.

see more..

سری لنکا نے ایشین گیمز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا

16 Sep 2026 | 7:48 PM

کولمبو، 16 ستمبر (یواین آئی) سری لنکا نے 2026 ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ مقابلے کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی قیادت کپتان چماری اتھاپتھو کریں گی۔ حالیہ ایشیا کپ میں شامل کئی کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ ملی ہے، تاہم وِشمی گوناتنے اور نیلاکشی کا سلوا سمیت کچھ اہم نام شامل نہیں کیے گئے ہیں۔.

see more..

چین کا ایشین گیمز دستہ ناگویا پہنچا، طلائی تمغوں پر نظریں

16 Sep 2026 | 7:46 PM

ناگویا، 16 ستمبر (یواین آئی) چین کا بڑا دستہ، جس میں کئی قومی ٹیمیں شامل ہیں، بدھ کو ناگویا پہنچ گیا۔ 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہونے والے آئچی-ناگویا ایشین گیمز میں چین 38 کھیلوں کے 369 مقابلوں میں 815 ایتھلیٹس اتارے گا، جن میں 36 اولمپک چیمپئن شامل ہیں۔.

see more..

میسی اکتوبر میں ارجنٹائن کے لیے آخری دوستانہ میچ کھیلیں گے

16 Sep 2026 | 7:44 PM

بیونس آئرس، 16 ستمبر (یواین آئی) ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لیونل میسی اگلے ماہ ارجنٹائن کے لیے اپنے ملک میں ہونے والے دوستانہ میچ میں آخری بار کھیلیں گے۔ 39 سالہ میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف میدان میں اتریں گے۔.

see more..

برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ہتک عزت معاملے کی اگلی سماعت 18 ستمبر کو

16 Sep 2026 | 6:55 PM

گونڈہ، 16 ستمبر (یواین آئی) ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے سابق صدر اور سابق بی جے پی رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پتنجلی فوڈز لمیٹڈ کی جانب سے دائر ہتک عزت کے معاملے میں عدالت نے اگلی سماعت کے لیے 18 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ .

see more..

2027 ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو ’بڑی تبدیلیوں‘ سے گریز کرنا چاہیے: یوراج

16 Sep 2026 | 6:10 PM

نئی دہلی، 16 ستمبر (یواین آئی) سابق ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ 2027 ون ڈے ورلڈ کپ میں کامیابی کے لیے ہندوستان کو ابھی سے اپنی بہترین ٹیم تیار کرکے اسی گروپ کے ساتھ مسلسل آگے بڑھنا چاہیے، تاکہ کھلاڑیوں کو مناسب تیاری اور میچ پریکٹس کا وقت مل سکے۔ 2011 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اہم رکن رہے یوراج نے خبردار کیا کہ آخری وقت میں بڑی تبدیلیاں ماضی میں ہندوستان کو نقصان پہنچا چکی ہیں۔.

see more..

میں شبھمن گل اور سوریہ کمار یادو سے متاثر ہوں: نَتھاکن چنتھم

16 Sep 2026 | 5:57 PM

بینکاک، 16 ستمبر (یواین آئی) تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم کی بلے باز نَتھاکن چنتھم نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل کی ٹائمنگ اور سوریہ کمار یادو کے اعتماد سے متاثر ہیں۔ ایشین گیمز 2026 سے قبل چنتھم نے بتایا کہ انہوں نے سوریہ کمار کے مشہور ’سپلا شاٹ‘ کو اپنے کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی، تاہم اس کا نتیجہ کچھ تکلیف دہ رہا۔.

see more..

ٹی 20 بلے بازوں میں ابھیشیک دوسرے نمبر پر، ٹیسٹ گیندبازی میں رابنسن تیسرے نمبر پر

16 Sep 2026 | 5:47 PM

دبئی، 16 ستمبر (یواین آئی) افغانستان کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 82 رنز بنانے والے ہندوستانی بلے باز ابھیشیک شرما نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی مردوں کی ٹی 20 بلے بازی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ ابھیشیک اب ٹاپ پر موجود اپنے ساتھی کھلاڑی ایشان کشن سے 51 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔.

see more..

ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع

16 Sep 2026 | 5:42 PM

نئی دہلی، 16 ستمبر (یواین آئی) ایشین گیمز میں تمغہ جیتنے والے باکسرز کو 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کا براہ راست موقع ملے گا۔ انہیں قازقستان میں ہونے والی 2027 ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں براہ راست داخلہ دیا جائے گا، جو اولمپکس کے لیے پہلا کوالیفائنگ ایونٹ ہوگا۔.

see more..

ڈبلیو پی ایل کی نیلامی 28 اکتوبر کو کوچی میں ہوگی

16 Sep 2026 | 5:37 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کو اعلان کیا کہ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پانچویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 28 اکتوبر کو کوچی میں ہوگی۔.

see more..

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

16 Sep 2026 | 5:34 PM

نئی دہلی، 16 ستمبر (یواین آئی) نوجوانوں کی ذہنی صحت اور جذباتی بہبود کے لیے ملک گیر مہم ’یوتھ فرسٹ میراتھن‘ 20 ستمبر کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ گلوبل سینٹر فار سوشل ڈائنامک ریسرچ (جی سی ایس ڈی آر) نے گزشتہ سال 20 ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ’یوتھ فرسٹ مشن‘ کا اعلان کیا تھا۔.

see more..

برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پتنجلی فوڈز کا 50 کروڑ روپے کا ہتکِ عزت کا مقدمہ

16 Sep 2026 | 4:22 PM

گونڈہ، 16 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے سابق صدر اور سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پتنجلی فوڈز لمیٹڈ نے مبینہ متنازع بیان پر 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ معاملہ اب مدھیہ پردیش ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے، جہاں عدالت نے مسٹر سنگھ کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیتے ہوئے اگلی سماعت 18 ستمبر کو مقرر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنگھ نے 2022 میں ایک عوامی پروگرام کے دوران پتنجلی کے گھی کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے لوگوں سے اپنے گھروں میں گائے یا بھینس پالنے کی اپیل کی تھی۔ اس بیان کے بعد بابا رام دیو اور برج بھوشن شرن سنگھ کے درمیان بھی عوامی سطح پر بیان .

see more..

ہندوستانی خواتین کبڈی ٹیم کی کپتان پشپا رانا کی نظریں ایشین گیمز میں خطاب کے دفاع پر

16 Sep 2026 | 4:16 PM

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کبڈی ٹیم کی کپتان پشپا رانا جاپان کے آئچی-ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز میں گزشتہ ایڈیشن کا طلائی تمغہ برقرار رکھنے اور ایک بار پھر سرفہرست رہنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ 12 رکنی ٹیم کی قیادت کرنے والی رانا نے کہا کہ ٹیم حریفوں کا تجزیہ کرنے اور کوچنگ اسٹاف کی جانب سے بتائی گئی خامیوں کو دور کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ رانا نے کہا کہ ٹیم حالات کے مطابق پریکٹس کرنے کے ساتھ آئندہ میچوں کی ویڈیوز کا تجزیہ بھی کرتی ہے۔ کوچز گزشتہ مقابلوں کی خامیوں اور بہتری کی ضرورت والے پہلوؤں کی نشاندہی کرتے ہیں اور کھلاڑی اب انہی پر کام کر رہے ہیں۔.

see more..

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2026 کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی

16 Sep 2026 | 4:10 PM

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) ورلڈ ایتھلیٹکس گولڈ لیبل ریس ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کے 21ویں ایڈیشن کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی ۔ دہلی حکومت کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی سکریٹریٹ میں میڈل کی رونمائی کی۔ یہ میڈل ہر دوڑ کے اختتام تک پہنچنے والے کھلاڑی کی کامیابی کی علامت ہوگا۔.

see more..

سیریز پر قبضے کے بعد ہندوستان کی نظریں کلین سویپ اور نئے کھلاڑیوں کو آزمانے پر مرکوز

16 Sep 2026 | 4:05 PM

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے اور اب جمعرات کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے اور آخری میچ میں بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی تیاری ہے۔ ہندوستان دونوں میچ سات وکٹ سے جیت چکا ہے اور اب سیریز میں 3-0 کی کلین سویپ پر نظریں ہیں۔.

see more..

نک میڈنسن شیفیلڈ شیلڈ میں نیو ساؤتھ ویلز کی کپتانی کریں گے

16 Sep 2026 | 3:01 PM

نیو ساؤتھ ویلز، 16 ستمبر (یو این آئی) نک میڈنسن رواں سیزن میں شیفیلڈ شیلڈ میں نیو ساؤتھ ویلز کی کپتانی کریں گے، جبکہ آل راؤنڈر جیک ایڈورڈز کے ذمہ داری چھوڑنے کے بعد لچلان شا کو ون ڈے کپ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔.

see more..

'ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا': سیورڈ مارینے

16 Sep 2026 | 2:07 PM

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ سیورڈ مارینے کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کو سب سے بڑی سیکھ یہ ملی ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔ ہندوستان نے 52 برسوں میں ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں مقام حاصل کیا اور اب ٹیم ایشین گیمز 2026 کی تیاری کر رہی ہے۔.

see more..

ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے ٹی-20 میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دی

16 Sep 2026 | 1:58 PM

ساؤتھمپٹن، 16 ستمبر (یواین آئی) ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ 114 رنز کی شاندار اننگز اور جوس بٹلر کے 80 رنز کے بعد سونی بیکر کی قیادت میں گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ٹی-20 مقابلے میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔.

see more..

آئی پی ایل 2027 کی نیلامی ہندوستان میں

16 Sep 2026 | 1:09 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے حالیہ عرصے میں آئی پی ایل کے پروگرام کو بیرون ملک منعقد کرنے کے رجحان میں تبدیلی کرتے ہوئے آئی پی ایل 2027 کی نیلامی ہندوستان میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔.

see more..

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

16 Sep 2026 | 1:02 PM

لندن، 16 ستمبر (یو این آئی) کاؤنٹی کرکٹ میں منگل کو ہندوستانی کرکٹرز کا جلوہ دیکھنے کو ملا، جہاں عاقب نبی اور جے دیو انادکٹ نے گیند سے تو مینک اگروال نے بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مکیش کمار نے بھی ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا۔.

see more..

عاصف نظرال نے بنگلہ دیش کے ٹی-20 ورلڈ کپ سے نام واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا: کمیٹی

16 Sep 2026 | 12:42 PM

ڈھاکہ، 16 ستمبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کی حکومت کی تحقیقات میں پایا گیا ہے کہ اس سال کے آغاز میں ہندوستان میں ہوئے مردوں کے ٹی-20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ عبوری حکومت کے کھیلوں کے مشیر رہے عاصف نظرل نے اکیلے کیا تھا۔.

see more..

سیمسن کی نصف سنچری، ہندوستان نے 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی

15 Sep 2026 | 11:18 PM

نئی دہلی، 15 ستمبر (یواین آئی) نتیش کمار ریڈی (24 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد سنجو سیمسن (57) کی بہترین نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے منگل کو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کو دوسرے ٹی-20 میچ میں 31 گیندیں باقی رہتے سات وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔.

see more..

سوجیت کلکل نے 65 کلوگرام ٹرائل جیتا، یش، سچن اور ابھیمَنیو بھی کامیاب

15 Sep 2026 | 9:24 PM

لکھنؤ، 15 ستمبر (یو این آئی) منگل کو قومی انتخابی ٹرائل میں عالمی نمبر 1 پہلوان سوجیت کلکل نے 65 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں کامیابی حاصل کی۔ کلکل کے ساتھ ساتھ یش، سچن اور ابھیمَنیو جیسے شاندار کھلاڑیوں نے بھی اپنے اپنے وزن کے زمرے میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ اب وہ سینیئر عالمی کشتی چیمپئن شپ 2026 (جو 24 اکتوبر سے 1 نومبر تک آستانہ، قزاقستان میں ہوگی) میں جگہ بنانے کے لیے ایشین گیمز میں جانے والی ٹیم کے ساتھ آخری ٹرائل مقابلہ کھیلیں گے۔لکھنؤ میں سخت مقابلے والے 65 کلوگرام مقابلے میں سوجیت کلکل نے فائنل میں انوج کمار کو 8-3 سے شکست دی۔ چار غیر اولمپک وزن کے زمروں کے ٹرائل بعد میں ہوں گے۔.

see more..

افغانستان نے ہندوستان کو 160 رنز کا ہدف دیا

15 Sep 2026 | 9:22 PM

نئی دہلی، 15 ستمبر (یواین آئی) نتیش کمار ریڈی (24 رنز پر تین وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دوسرے ٹی-20 میچ میں افغانستان کو آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز تک محدود کر دیا۔.

see more..

سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا

15 Sep 2026 | 8:37 PM

سری نگر، 15 ستمبر (یو این آئی) سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔.

see more..

’نوا رائے پور اوپن 2026‘ گولف ٹورنامنٹ کا افتتاح

15 Sep 2026 | 8:28 PM

نوا رائے پور، 15 ستمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے اور ڈی پی ورلڈ پی جی ٹی آئی کے صدر کپل دیو نے منگل کو فیئر وے گولف اینڈ لیک ریزورٹ میں ’نوا رائے پور اوپن 2026‘ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مزید پروفیشنل گولف ٹورنامنٹس کے انعقاد سے سیاحوں کو راغب کرنے کے ساتھ نوجوانوں کی شرکت بڑھے گی اور نوا رائے پور میں سیاحت، ہوٹل اور مقامی کاروبار کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔.

see more..

نیروبی کو 2029 اور میونخ کو 2031 عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی

15 Sep 2026 | 8:25 PM

نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) ورلڈ ایتھلیٹکس نے اعلان کیا ہے کہ نیروبی 2029 میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے والا پہلا افریقی شہر بنے گا، جبکہ 2031 کے ایڈیشن کی میزبانی میونخ کو سونپی گئی ہے۔ یہ فیصلہ بوڈاپیسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کے 242ویں اجلاس میں کیا گیا۔.

see more..