Saturday, May 9 2026 | Time 23:09 Hrs(IST)
Sports

ہندوستان کی 9 باکسر مختلف وزن کے زمروں کے فائنل میں پہنچ گئیں

09 May 2026 | 10:07 PM

تاشقند، 09 مئی (یو این آئی): ہندوستان کی انڈر-15 لڑکیوں نے ''ایشیائی باکسنگ انڈر-15 اور انڈر-17 چیمپئن شپ 2026'' کے سیمی فائنل میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاشقند میں جاری اس ایونٹ میں اپنے شاندار کھیل کی بدولت ہندوستان کی نو مکے باز فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔.

see more..

گل اور سدرشن کی نصف سنچری، گجرات ٹائٹنز نے چار وکٹوں پر 229 رن بنائے

09 May 2026 | 9:28 PM

جے پور، 09 مئی (یو این آئی) کپتان شبھمن گل (84) اور سائی سدرشن (55) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 52 ویں مقابلے میں راجستھان رائلز کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کر دیا ہے۔.

see more..

سنجیو اروڑا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ: 'آپ'

09 May 2026 | 8:52 PM

چنڈی گڑھ، 09 مئی (یو این آئی): عام آدمی پارٹی (آپ) نے ہفتہ کے روز پنجاب کے کابینہ وزیر سنجیو اروڑا کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے اور گرفتاری کو مکمل طور پر سیاست سے متاثرہ کارروائی قرار دیا ہے۔.

see more..

نینی تال کے تاریخی 'ٹریڈز کپ' ہاکی مقابلے میں ملک بھر کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی

09 May 2026 | 8:46 PM

نینی تال، 09 مئی (یو این آئی): اتراکھنڈ میں جھیلوں کے شہر نینی تال میں ایک بار پھر ہاکی کا جوش و خروش واپس آنے والا ہے۔ طویل وقفے اور رکاوٹوں کے بعد ''آل انڈیا ٹریڈز کپ ہاکی ٹورنامنٹ'' کا انعقاد اس سال انتہائی شاندار انداز میں کیا جائے گا۔.

see more..

ناڈا کی جانب سے یشسوی جیسوال اور شیفالی ورما کو مبینہ طور پر ’لوکیشن نہ بتانے‘ کے نوٹس جاری

09 May 2026 | 8:43 PM

نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) ہندوستان کے بین الاقوامی کرکٹر یشسوی جیسوال اور شیفالی ورما کو مبینہ طور پر نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کی جانب سے اپنا پہلا ’’مسڈ ٹیسٹ‘‘ نوٹس موصول ہوا ہے۔ یہ نوٹس اُس وقت جاری کیا گیا جب دونوں کھلاڑی مقررہ وقت پر ہونے والے ’’آؤٹ آف کمپیٹیشن‘‘ ڈوپ ٹیسٹ کے لیے اپنی بتائی گئی جگہوں پر موجود نہیں تھے۔.

see more..

چین اور جاپان کے درمیان ویمنز فائنل کا مقابلہ طے

09 May 2026 | 8:17 PM

لندن، 09 مئی (یو این آئی): چین نے ہفتہ کو ویمنز ٹیم سیمی فائنل میں رومانیہ کو 3-0 سے ہرا کر ''2026 آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ'' کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا سامنا ایک بار پھر روایتی حریف جاپان سے ہوگا۔.

see more..

ویلاون سینتھل کمار اور رمت ٹنڈن ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر

09 May 2026 | 7:58 PM

گیزہ (مصر)، 09 مئی (یو این آئی): ہندوستان کے ویلاون سینتھل کمار اور رمت ٹنڈن ہفتہ کو ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ 2026 کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔.

see more..

راجستھان رائلز کا ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ

09 May 2026 | 7:50 PM

جے پور، 09 مئی (یو این آئی) راجستھان رائلز نے ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 52 ویں مقابلے میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔.

see more..

راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

09 May 2026 | 7:09 PM

راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یواین آئی.

see more..

پنجاب کنگز، بی سی سی آئی گائیڈلائنز میٹنگ میں ارشدیپ کے وی لاگ پر بات کرے گی

09 May 2026 | 7:07 PM

دھرم شالا، 09 مئی (یو این آئی) پنجاب کنگس نے ابھی تک ارشدیپ سنگھ سے باضابطہ طور پر یہ نہیں کہا ہے کہ وہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر وی لاگز یا ریلز پوسٹ کرنا بند کریں۔ تاہم کرکبز کی رپورٹ کے مطابق، فرنچائز ہفتہ کی شام کھلاڑیوں، خصوصاً ارشدیپ سنگھ، سے ملاقات کرے گی اور انہیں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی حالیہ ایڈوائزری پر عمل کرنے کے لیے کہے گی۔.

see more..

ویر چوٹرانی نے اوپننگ راؤنڈ میچ میں ابھے سنگھ کو شکست دی

09 May 2026 | 6:42 PM

گیزا، 9 مئی (یو این آئی) مصر کے شہر گیزا میں جمعہ کو عالمی اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے اوپننگ راؤنڈ کے ایک سخت مقابلے میں، ہندوستان کے ویر چوٹرانی نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اپنے ہم وطن ابھے سنگھ کو چونکاتے ہوئے شکست دے دی۔.

see more..

انیش بھنوالا نے جیتا 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں طلائی تمغہ

09 May 2026 | 6:27 PM

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) اولمپین انیش بھنوالا نے ریلوے کی نمائندگی کرتے ہوئے یہاں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقدہ 24ویں کمار سریندر سنگھ میموریل شوٹنگ چیمپئن شپ میں 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مینز ایونٹ کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ انیش نے فائنل میں 31 پوائنٹس اسکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔.

see more..

ڈبلیو ایف آئی نے ونیش پھوگاٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

09 May 2026 | 6:15 PM

نئی دہلی، 9 مئی (یواین آئی) انڈین کشتی فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) نے ہفتہ کو ونیش پھوگاٹ کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں ان پر متعدد ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس تجربہ کار خاتون پہلوان پر بد نظمی اور اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں اور انہیں 26 جون 2026 تک گھریلو مقابلوں میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔.

see more..

سولانا سیرا کو ہرا کر کوکو گوف اطالوی اوپن کے راؤنڈ آف 16 میں

09 May 2026 | 6:13 PM

روم، 09 مئی (یو این آئی): امریکہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی کوکو گوف نے ارجنٹائن کی سولانا سیرا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد ہفتہ کو اطالوی اوپن 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹورنامنٹ میں تیسری سیڈ حاصل کرنے والی گوف نے پہلا سیٹ 5-7 سے گنوانے کے بعد شاندار واپسی کی اور مقابلہ 5-7، 6-0، 6-4 سے اپنے نام کر لیا۔.

see more..

ایل ایس جی کو جیتنے کے لیے سیمسن اور اوورٹن کو روکنا ہوگا

09 May 2026 | 6:07 PM

چنئی، 09 مئی (یو این آئی): آئی پی ایل 2026 میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان اب تک کے مقابلے کافی دلچسپ رہے ہیں، جہاں اعداد و شمار کے لحاظ سے ایل ایس جی کا پلڑا تھوڑا بھاری نظر آتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے چھ میچوں میں ایل ایس جی نے تین اور سی ایس کے نے دو جیتے ہیں، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ چنئی میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئی ہیں اور یہاں دونوں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔.

see more..

ہندستان کے ساحل جادھو نے کمپاؤنڈ ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا

09 May 2026 | 5:46 PM

شنگھائی، 9 مئی (یواین آئی) ہندستان کے ساحل جادھو نے ہفتہ کو تیز اندازی عالمی کپ 2026 اسٹیج 2 میں میں مردوں کے انفرادی کمپاؤنڈ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ آج یہاں 25 سالہ ہندستانی تیرانداز نےبرونز میڈل کے مقابلے میں ڈنمارک کے تجربہ کار مارٹن ڈامسبو کو 147-144 سے شکست دے کر اپنا پہلا عالمی کپ تمغہ حاصل کیا۔ ساحل جادھو پہلے سیٹ کے آخر میں 30-29 سے پیچھے چل رہے تھے، لیکن اگلے چار سیٹوں میں آہستہ آہستہ واپسی کرتے ہوئے جیت پکی کرلی۔.

see more..

اذان اویس کی ناٹ آوٹ نصف سنچری، پاکستان کے ایک وکٹ پر 179 رن

09 May 2026 | 5:32 PM

میرپور، 09 مئی (یو این آئی) محمد عباس (پانچ وکٹیں) اور شاہین شاہ آفریدی (تین وکٹیں) کی بہترین گیند بازی کے بعد اذان اویس (ناٹ آؤٹ 85) کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن، ہفتہ کو کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 179 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان اب بھی بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے اسکور سے 234 رنز پیچھے ہے۔.

see more..

اسٹار اسپنر کلدیپ یادو کی فارم دہلی کے لیے دردِ سر بن گئی

09 May 2026 | 5:25 PM

نئی دہلی، 09 مئی (یواین آئی) آئی پی ایل 2026 میں دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کے لیے جہاں مسائل کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے، وہیں ٹیم کے سب سے اہم گیندباز کلدیپ یادو کی مسلسل خراب فارم نے انتظامیہ کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اہم موڑ پر کلدیپ کی ناکامی اب ٹیم کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے، جہاں وہ گزشتہ چھ میچوں سے کوئی خاطر خواہ اثر چھوڑنے میں ناکام رہے ہیں۔.

see more..

میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا عالمی گلوکاروں کے ساتھ ستاروں سے سجی تقریبات کی میزبانی کریں گے

09 May 2026 | 5:19 PM

میکسیکو سٹی، 09 مئی (یو این آئی): فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریبات اس بار ایک منفرد ''ٹریلوجی'' کی صورت میں منعقد کی جائیں گی، جس میں تینوں میزبان ممالک میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا کو اپنے اپنے ملک میں ستاروں سے سجی تقریب منعقد کرنے کا موقع ملے گا۔.

see more..

روہت شرما ٹی وی پر ڈیبیو کے لیے تیار

09 May 2026 | 5:14 PM

نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی): ہندوستانی کرکٹ کے اسٹار اور سابق ٹی-20 ورلڈ کپ فاتح کپتان روہت شرما اب ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ جمعہ کے روز جاری ہونے والے ایک مختصر ٹیزر نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے، جس میں روہت کو اپنے ٹی وی ڈیبیو کی تیاری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔.

see more..

پکھراج گل نے کوالالمپور میں اپنا پہلا اے ڈی ٹی خطاب جیت لیا

09 May 2026 | 5:06 PM

کوالالمپور، 09 مئی (یو این آئی) پکھراج سنگھ گل نے پہلے راؤنڈ کے اختتام سے ہی برتری برقرار رکھنے کے بعد آخرکار اے ڈی ٹی پلیئرز چیمپئن شپ اپنے نام کر لی، تاہم انہیں یہ خطاب ایک سنسنی خیز تین کھلاڑیوں کے پلے آف کے بعد حاصل ہوا۔ .

see more..

اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک

09 May 2026 | 5:00 PM

کراچی، 9 مئی (یو این آئی) اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے سابق پاکستانی کپتان کی تقرری کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔.

see more..

ایسز فارم کرکٹ کلب نے دہلی بلوز کرکٹ کلب کو شکست دی

09 May 2026 | 4:50 PM

نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی): ایسز فارم کرکٹ کلب نے 51ویں آل انڈیا گوسوامی گنیش دت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ہفتہ کو دہلی بلوز کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔.

see more..

سی ایس کے جیت کی ہیٹرک کے ساتھ پلے آف کی طرف بڑھنا چاہے گی

09 May 2026 | 4:43 PM

چنئی، 09 مئی (یو این آئی) اس سیزن کے مایوس کن آغاز کے بعد جیت کی راہ پر واپس لوٹتے ہوئے، پانچ بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اپنی جیت کی لے کو برقرار رکھتے ہوئے پلے آف میں جگہ بنانے کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھانے کے لیے بے تاب ہوگی۔ اتوار کو یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل میچ میں چنئی کا مقابلہ ٹیبل میں سب سے نیچے موجود لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) سے ہوگا۔.

see more..

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں نورا فتحی پرفارم کریں گی

09 May 2026 | 4:41 PM

ٹورنٹو، 9 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں اپنے آئٹم نمبرز سے تہلکہ مچانے والی نورا فتحی فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔ افتتاحی تقریب جمعہ، 12 جون کو کِک آف سے 90 منٹ پہلے ہوگی۔.

see more..

ٹیم کی کپتانی اعزاز کی بات ہے، میں اس کے لیے تیار ہوں: چارلی ڈین

09 May 2026 | 4:37 PM

لندن، 09 مئی (یو این آئی) انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر چارلی ڈین نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور وہ اس ذمہ داری کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔.

see more..

شاہین آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی گیندباز بن گئے

09 May 2026 | 4:32 PM

ڈھاکہ، 9 مئی (یو این آئی) شاہین شاہ آفریدی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی گیندباز بن گئے۔
بنگلادیش کے خلاف ڈھاکہ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے یہ اعزاز بنگلادیشی اوپنر محمود الحسن جوئے کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔
26 سالہ شاہین آفریدی اس کے ساتھ ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے مجموعی طور پر 19 ویں گیندباز بھی بن گئے۔

یواین آئی۔ م س.

see more..

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

09 May 2026 | 4:24 PM

کراچی، 9 مئی (یو این آئی) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ٹیم کی قیادت بدستور فاطمہ ثناء کریں گی۔ پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔سیریز کے تمام میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔
ٹیم میں عنبر کائنات کو واحد ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
عنبر کائنات نے حالیہ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔
یواین ائی۔ م س.

see more..

سوریہ کمار یادو آر سی بی کے خلاف میچ میں کھیلیں گے

09 May 2026 | 4:15 PM

جے پور، 09 مئی (یو این آئی) ممبئی انڈینز کے اسٹار بلے باز سوریا کمار یادو نے تصدیق کی ہے کہ وہ اتوار کو رائے پور میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف اہم مقابلے کے لیے دستیاب رہیں گے۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار، جنہوں نے 4 مئی کو گزشتہ میچ میں ممبئی انڈینز کی قیادت کی تھی، نے ٹیم مینجمنٹ کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کی جلد ہی رائے پور پہنچنے کی توقع ہے۔.

see more..

انڈر-17 ویمنز ایشین کپ: کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ چین سے

09 May 2026 | 4:02 PM

سوزو (چین)، 09 مئی (یو این آئی): انڈر-17 ویمنز ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ میزبان ملک چین سے ہوگا۔ لبنان کے خلاف 4-0 کی شاندار جیت کی بدولت ہندوستان نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔.

see more..