Sports07 Dec 2025 | 10:42 PMچنئی، 07 دسمبر (یو این آئی) – ہندوستانی جونیئر مرد ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن جرمنی کے خلاف 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان کا واحد گول انمول ایکّا نے 51 ویں منٹ میں کیا۔ جرمنی کی جانب سے لوکاس کوسل (14 ویں اور 30 ویں منٹ)، ٹائٹس ویکس (15 ویں منٹ)، جوناس وون گیرسم (40 ویں منٹ) اور بین ہاسبیک (49 ویں منٹ) نے گول کیے۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 10:32 PMنئی دہلی، 07 دسمبر (یو این آئی) کیرالا کے کنور ضلع کے ایژملا میں واقع ہندوستانی بحریہ اکیڈمی (آئی این اے) کی میزبانی میں پیر سے ایڈمرل کپ 2025 کے 14ویں ایڈیشن کا آغاز ہوگا۔
دنیا کی سب سے معزز بحریہ سیلنگ چیمپئن شپ میں سے ایک سمجھی جانے والی اس مقابلے میں 35 ممالک کے شرکاء حصہ لیں گے۔
یواین آئی۔ م س.
see more.. 07 Dec 2025 | 10:29 PMبنگلورو، 07 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے سابق فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد کو اتوار کو ہونے والے انتخابات کے بعد کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ پرساد نے ٹیم گیم چینجرز کی جانب سے انتخابات لڑتے ہوئے برجیش پٹیل کی حمایت یافتہ کے این شانت کمار کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ پرساد کے پینل کے سنتوش مینن اور سوجیت سومسندر نے بالترتیب سیکریٹری اور نائب صدر کے عہدے جیتے۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 9:44 PMنئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) ایڈمرل کپ 2025 کا 14 واں ایڈیشن پیر سے شروع ہوگا، جس کی میزبانی انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے) کیرالہ کے کنور ضلع کے ایزیمالا میں ہوگی۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 9:05 PMلکھنؤ، 7 دسمبر (یو این آئی) خواتین کی ٹیم کی کامیابی کے بعد میزبان اتر پردیش کی مرد ٹیم نے بھی 37ویں فیڈریشن کپ ہینڈبال (مرد و خواتین) چیمپئن شپ میں جیت درج کراتے ہوئے اپنی مضبوط موجودگی کا اظہار کیا۔ چیمپئن شپ کے دوسرے دن اتر پردیش نے بہار کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 41-37 سے شکست دی۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 7:39 PMبارسلونا، اسپین 07 دسمبر (یو این آئی ) فیران ٹوریس کی شاندار ہیٹ ٹرک، لامین یا مال کا پینالٹی گول اور رونی بارڈگژی کی متاثرکن کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے سیویل میں ریال بیٹیس کو 3-5 سے شکست دے کر لا لیگا میں اپنی برتری میںچار پوائنٹس تک کا اضا فہ کرلیا ہے۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 7:33 PMدبئی ،7 دسمبر (یو این آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہورہا ہے جو سری لنکا اور ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ اس میگا ایونٹ کے حوالے جنوبی افریقہ کے سابق آلراؤنڈر جیک کیلس نے اپنی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی جنوبی افریقہ اپنے نام کرے گا۔ جیک کیلیس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کو اس مختصر فارمیٹ میں مشکل ہوگی کیونکہ ہم پہلے ہی اپنا سو فیصد دے رہے ہیں اور ہمارے پاس پہلی مرتبہ ٹرافی جیتنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 7:27 PMشیلانگ، 07 دسمبر (یو این آئی ) میگھالیہ کی تین باصلاحیت نوجوان فٹبالرز ایلادکی کسو، اباشیمبا خُونگسِت اورعبادریہُن نونگسیج کو انڈر-17 خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جو بنگلورو میں منعقد ہوں گے۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 7:13 PMبُخاریسٹ (رومانیہ)، 07 دسمبر (یو این آئی ) رومانیہ کی خاتون ٹینس کھلاڑی سورانا سِرسٹیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 سیزن کے بعد ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گی۔35 سالہ رومانیائی کھلاڑی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈبلیو ٹی اے ٹور پر ان کے 20ویں سیزن کا سال ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔سِرسٹیا نے لکھا“مجھے ٹینس بہت پسند ہے۔ مجھے اس کا نظم و ضبط، معمولات، سخت محنت سب پسند ہے۔ مقابلہ اور ایڈرینالین میری روح کو توانائی دیتے ہیں۔ لیکن زندگی میں ہر چیز کی طرح اس کا بھی ایک اختتام ہوتا ہے۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 6:46 PMبرسبین، 07 دسمبر (یو این آئی ) انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے ملی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم ’’دباؤ کا سامنا نہیں کر پائی‘‘۔ تاہم انہوں نےیہ بھی کہا کہ انگلینڈ کمزور نہیں ہے اور واپسی کے لیے ضروری ہوا تو ’’اضافی جوش اور عزم‘‘ دکھانا ہوگا۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 6:39 PMنئی دہلی، 07 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستان کے ممتاز نشانےباز ایشوریا پرتاپ سنگھ تومر نے اتوار کو دوحہ میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ فائنل میں 50 میٹر تھری پوزیشن ایونٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے (چاندی) کا تمغہ اپنے نام کیا۔لوسیل شوٹنگ کمپلیکس میں کھیلے گئے اس 40 شاٹس پر مشتمل نئے آئی ایس ایس ایف فارمیٹ کے فائنل میں چیکیہ کے جیری پریوراتسکی نے 414.2 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ تومر محض 0.9 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ چین کے اولمپک چیمپئن لیو یُو کُن نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 6:31 PMدوحہ ،7 دسمبر (یو این آئی ) عرب کپ کے گروپ مرحلے کے اختتامی مراحل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اہم مقابلوں میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور مصر 1-1 سے برابر رہے، جس سے دونوں ٹیموں کی اگلے مرحلے میں جانے کی امیدیں برقرار رہیں۔ ادھر اردن، الجزائر اور عراق نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کر لی۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 6:20 PMلیڈز7 ،دسمبر (یو این آئی ) لیورپول کے مصری اسٹار محمد صلاح نے کلب مینیجر آرنے سلوٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں ’’بس کے نیچے پھینک دیا گیا‘‘، جس کے بعد ان کے اینفیلڈ کیریئر کے اختتام کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ پریمیئر لیگ چیمپئن کی خراب فارم کے دوران صلاح کا یہ بیان اُن کے مستقبل پر بڑے سوالات کھڑے کر رہا ہے۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 6:13 PMوِشاکھاپٹنم 07 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے تیسرے ایک روزہ میچ میں یشسوی جیسوال کی سنچری اننگز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی وہ ون ڈے فارمیٹ کی موزوں بیٹنگ طرز کو سمجھ جائیں گے، ان کے اندر موجود بے شمار صلاحیتیں پوری طرح ابھر کر سامنے آئیں گی۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 6:09 PMنیویارک،7 دسمبر (یو این آئی ) انٹر نیشنل فٹبال اسٹار لیونل میسی کی قیادت میں انٹر میامی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنا پہلا میجر لیگ ساکر ( ایم ایل ایس) خطاب جیت لیا۔ ہفتے کی شب کھیلے گئے فائنل میں انہوں نے وینکوور وائٹ کیپس کو 1–3 سے مات دی۔میچ کا آغاز انٹر میامی کے لیے مثالی ثابت ہوا۔ آٹھویں منٹ میں وینکوور کی دفاعی غلطی سے ہونے والے اون گول نے میامی کو 0–1 کی برتری دلا دی۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 5:52 PMماسکو ،7 دسمبر(یو این آئی ) روسی ٹینس اسٹار اناستاسیا پوٹا پووا نے اپنی قومی وابستگی تبدیل کرتے ہوئے آسٹریا کی شہریت اختیار کر لی ہے جس کے بعد وہ اب اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں آسٹریا کی نمائندگی کریں گی۔اناستاسیا پوٹا پووا کی شہریت کی درخواست آسٹریائی حکومت نے باقاعدہ طور پر منظور کر لی ہے۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 5:40 PMلہیہ،07دسمبر(یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ مسلح افواج نے آپریشن سندور کے دوران اپنی مکمل عسکری طاقت استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوئے بھی ایک محتاط اور ذمہ دارانہ ردعمل کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد ملک میں غم و غصے کی فضا تھی، مگر افواج نے صرف اتنی کارروائی کی جتنی ضروری تھی۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 5:40 PMکوٹنوں، 07 دسمبر (یواین آئی) مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون محفوظ ہیں اور فوج دوبارہ کنٹرول سنبھال رہی ہے۔صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق بینن کے صدر پیٹریس ٹیلون محفوظ ہیں، اصل فوج دوبارہ کنٹرول حاصل کر رہی ہے، بینن مکمل طور پر محفوظ ہے۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 4:58 PMلاہور،7 دسمبر (یو این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ تیار ہو چکا ہے۔ پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کامبی نیشن مل گیا اور ٹیم تیار ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل اس ٹیم میں اب کوئی زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی۔ جو کامبی نیسشن ہے، اس کو ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ موقع دیں گے۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 4:55 PMاننت پور (آندھرا پردیش)، 07 دسمبر (یو این آئی ) فٹ بال کی دنیا میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے، منی پور نے اتوار کے روز بنگال کو 9-0 کے بڑے فرق سے شکست دے کر اپنا 12واں ڈاکٹر تالیمیرین اے او جونیئر گرلز نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ ٹیر 1 کا خطاب جیت لیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ، منی پور نے چیمپئن شپ میں لگاتار تیسری بار جیت حاصل کرتے ہوئے خطابات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 4:50 PMکاکسز بازار ،07 دسمبر(یو این آئی ) بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ اتوار کو کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 4:46 PMاگرتلہ، 07 دسمبر (یو این آئی )تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے اتوار کو تریپورہ گولف ایسوسی ایشن اور بی ایس ایف فرنٹیئر ہیڈکوارٹر کے زیرِ اہتمام انڈیا گولف مہوتسو کے سلسلے میں شمال مشرق میں منعقد ہونے والے پہلے گولف ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے 30 سے زیادہ گولفرز نے حصہ لے رہے ہیں۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 3:59 PMوشاکاپٹنم ،7 دسمبر(یو این آئی ) جنوبی افریقہ کے تجربہ کار اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے ہفتے کے روز سری لنکا کے لیجنڈری بلے باز سنتھ جے سوریا کے ہندوستان کے خلاف ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 3:53 PMنئی دہلی/وارانسی، 07 دسمبر (یو این آئی )فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کے 52ویں ایڈیشن کا مرکزی پروگرام آج صبح ثقافتی طور پر مالا مال شہر وارانسی میں منعقد ہوا، جہاں ہندوستان کو کامن ویلتھ گیمز 2030 کی میزبانی کا اعزاز ملنے کی تاریخی کامیابی کو فٹنس، ثقافت اور قومی فخر کے حسین امتزاج کے ساتھ منایا گیا۔ اس خصوصی ایڈیشن میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کو اعزازی طور پر شامل کیا گیا۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 3:46 PMکینبرا ،07 دسمبر(یو این آئی ) ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا چوتھا ایڈیشن 2 جنوری 2026 سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ 2 جنوری سے 11 جنوری 2026 تک آسٹریلیا کے شہروں پرتھ ، سڈنی نیو سائوتھ ویلز میں کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 3:45 PMبرسبین،7 دسمبر(یو این آئی ) میزبان آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ برسبین میں ایشیز سیریز کے کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے جیت کے لیے ملنے والا 65 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 3:41 PMنئی دہلی، 07 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستان کی الٹرا ماؤنٹین ٹریل رنر تنزین دولما کی کہانی حوصلے، عزم اور ناممکنات کو ممکن بنانے کی مسلسل جدوجہد کی داستان ہے۔ہماچل پردیش کے دورافتادہ کومک گاؤں جو دنیا کے بلند ترین قابلِ آمدورفت مقامات میں شمار ہوتا ہے سے تعلق رکھنے والی دولما اب تک تین مرتبہ الٹرا ماؤنٹین ٹریل میراتھنز میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔39 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ ماہ نومبر میں بینکاک میں منعقدہ 2025 آئی ڈبلیو بی ایف ایشیا اوشیانا چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 2:50 PMجے پور، 07 دسمبر (یو این آئی ) ساویتری جیوتی بائی پھولے یونیورسٹی آف پونے کی نمائندگی کرنے والے پرتھمیش فُگے نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز راجستھان 2025 میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے کمپاؤنڈ تیراندازی میں دو طلائی تمغے اپنے نام کر لئے۔.
see more.. 07 Dec 2025 | 2:45 PMسڈنی، 07 دسمبر(یو این آئی ) ویمنز بگ بیش لیگ کے 40 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 1 رن سے ہرا دیا۔ یہ سڈنی سکسرز کی ڈبلیو بی بی ایل میں چھٹی فتح ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم 174 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی۔ فاتح ٹیم کی ایلیسی پیری نے جاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111رنز کی دلکش اننگز کھیل پر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ .
see more.. 07 Dec 2025 | 2:44 PMممبئی، 07 دسمبر (یو این آئی )وشاکھاپٹنم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار ناقابلِ شکست سنچری اسکور کرنے والے اوپنر یشسوی جیسوال اب سید مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) میں اپنی گھریلو ٹیم ممبئی کی نمائندگی کریں گے۔.
see more..