Wednesday, May 13 2026 | Time 02:26 Hrs(IST)
Sports

حیدرآباد کو شکست دے کر گجرات پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست

12 May 2026 | 11:23 PM

احمد آباد، 12 مئی (یواین آئی) تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے منگل کے روز سن رائزرس حیدرآباد کو 82 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی مسلسل پانچویں جیت درج کی اور پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست پہنچنے کے ساتھ ساتھ پلے آف میں بھی جگہ بنا لی۔ اس شکست کے باوجود حیدرآباد 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر برقرار ہے۔ .

see more..

گجرات نے حیدرآباد کو بری طرح شکست دی۔

12 May 2026 | 11:19 PM

گجرات نے حیدرآباد کو شکست سے دوچار کیا
یواین آئی۔ ظ ا.

see more..

سائی سدرشن اور واشنگٹن سندر کی جدوجہد، گجرات کا اسکور 168 رنز

12 May 2026 | 9:44 PM

احمد آباد، 12 مئی (یو این آئی ) گجرات ٹائٹنز نے مشکل حالات اور پچ پر نمی کا سامنا کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ سن رائزرز حیدرآباد کی کوشش تھی کہ گجرات کو 160 سے نیچے روکا جائے، لیکن آخری اوورز میں بہتر بلے بازی کی بدولت گجرات ایک دفاعی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔.

see more..

عراق کو امریکہ اور اسکاٹ لینڈ کے کلبوں سے وابستہ 2 نئے کھلاڑیوں کے لیے فیفا کی منظوری مل گئی

12 May 2026 | 9:34 PM

زیورخ، 12 مئی (یواین آئی ) فیفا نے عراق کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے دو نئے کھلاڑیوں، احمد قاسم اور داریو نامو کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ عراق کی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔فیفا کے قواعد کے مطابق، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی قومی اہلیتتبدیل کرنے کی باقاعدہ منظوری حاصل کر لی ہے، کیونکہ ان کے خاندانی روابط عراق سے جڑے ہوئے ہیں۔احمد قاسم (عمر 22 سال) سویڈن میں پیدا ہوئے اور یوتھ لیول پر سویڈن کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ گزشتہ سال سویڈش کلب ایلفسبورگ سے امریکی میجر لیگ سوکر کی ٹیم نیش وِل ایس سی میں شامل ہوئے تھے۔داریو نامو (عمر 20 سال) ہے فن لینڈ میں پ.

see more..

حیدرآباد نے گجرات ٹائٹنز کو 168 رن پر روک دیا

12 May 2026 | 9:30 PM

حیدرآباد نے گجرات ٹائٹنز کو 168 رن پر روک دیایواین آئی ۔م اع.

see more..

چناسوامی اسٹیڈیم بھگڈر کیس: ہائی کورٹ نے ملزمان کو برازیل جانے کی مشروط اجازت دے دی

12 May 2026 | 8:42 PM

بنگلورو، 12 مئی (یواین آئی ) کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کے روز ''ڈی این اے انٹرٹینمنٹ نیٹ ورکس'' کے دو سینئر حکام کو ایک اہم کاروباری میٹنگ کے سلسلے میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ حکام بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ہونے والے بھگڈر کے کیس میں ملزم نامزد ہیں اور ان پر سفری پابندیاں عائد تھیں۔.

see more..

ایشین انڈر 17 باکسنگ: ہندوستان کے 4 مکے بازوں نے برونز میڈل جیت لیے

12 May 2026 | 8:39 PM

تاشقند، 12 مئی (یواین آئی ) ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جا رہی ایشین انڈر 17 باکسنگ چیمپئن شپ 2026 میں ہندوستان کے لیے منگل کا دن ملا جلا رہا۔ جہاں لکشیہ پھوگاٹ اپنی زبردست کارکردگی کی بدولت فائنل میں پہنچنے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی بنے، وہیں چار دیگر مکے بازوں کو سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسی کے تمغے (برونز میڈل) پر اکتفا کرنا پڑا۔.

see more..

بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف تاریخی فتح، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی

12 May 2026 | 8:10 PM

ڈھاکہ، 12 مئی (یواین آئی ) شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلہ دیشی بالرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیش آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں یہ بنگلہ دیش کی پہلی جیت ہے۔ اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نے پاکستان (ساتویں پوزیشن) اور انگلینڈ (آٹھویں پوزیشن) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔.

see more..

گونڈا ریسلینگ ٹورنامنٹ: مردوں کے گریکو رومن مقابلے مکمل، خواتین کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز

12 May 2026 | 7:37 PM

گونڈا (اتر پردیش)، 12 مئی (یواین آئی ) ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے زیرِ اہتمام نندنی نگر مہا ودیالیہ میں منعقدہ سینئر اوپن رینکنگ ٹورنامنٹ 2026 کے اہم مرحلے میں مردوں کے گریکو رومن مقابلے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ ان مقابلوں کے بعد اب تمام نظریں خواتین کے زمرے پر مرکوز ہو گئی ہیں، جہاں کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی قومی رینکنگ پکی کرنے کے لیے مدمقابل ہیں۔.

see more..

آئی پی ایل: سن رائزرز حیدرآباد کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

12 May 2026 | 7:21 PM

احمد آباد، 12 مئی (یواین آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔.

see more..

ونیش کے لیے انصاف کی پکار:اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک کی وزیر اعظم مودی سے اپیل

12 May 2026 | 7:11 PM

نئی دہلی، 12 مئی (یواین آئی ) اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک نے اسٹار پہلوان ونیش پھوگاٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے درمیان جاری تنازع میں وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ساکشی نے گونڈا میں منعقدہ نیشنل اوپن رینکینگ ٹورنامنٹ میں ونیش کو حصہ لینے سے روکے جانے پر فیڈریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔.

see more..

تھائی لینڈ اوپن: ساوتک اور چراغ کی جوڑی سخت مقابلے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں داخل

12 May 2026 | 6:37 PM

بنکاک، 12 مئی (یواین آئی ) موجودہ ایشین گیمز چیمپئن ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے منگل کے روز بنکاک کے نمبیوتر اسٹیڈیم میں سخت مقابلے کے بعد جیت کے ساتھ اپنے تھائی لینڈ اوپن 2026 بیڈمنٹن مشن کا آغاز کر دیا ہے۔عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر اور ایونٹ میں ٹاپ سیڈ ہندوستانی جوڑی نے انڈونیشیا کی غیر معروف جوڑی پترا ایروینسیا اور بگاس ملانا کو ایک گھنٹہ چار منٹ طویل مقابلے کے بعد 21-19، 21-23 اور 21-10 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔.

see more..

بنگالی جادو چل گیا، پاکستانی بیٹنگ لائن بکھر گئی،ڈھاکہ ٹیسٹ جیت گیا بنگلہ دیش

12 May 2026 | 5:09 PM

ڈھاکہ،12 مئی (یواین آئی ) پاکستانی کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک بار پھر وہی پرانی کہانی، وہی مایوسی اور وہی شرمناک انجام! ڈھاکہ ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیشی بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور پاکستان کو 104 رنز کی ذلت آمیز شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔.

see more..

اٹالین اوپن: کیسپر روڈ کی یکطرفہ جیت، لورینزو موسٹی ٹورنامنٹ سے باہر

12 May 2026 | 4:58 PM

روم، 12 مئی (یو این آئی ) ناروے کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی اور کلے کورٹ کے ماہر کیسپر روڈ نے اطالوی امیدوں کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے مقامی کھلاڑی لورینزو موسٹی کو شکست دے کر اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ منگل کے روز کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں کیسپر روڈ نے انتہائی مہارت کے ساتھ 6-3 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔کیسپر روڈ نے میچ کے آغاز ہی سے اپنے جارحانہ کھیل کے ذریعے ہوم کراؤڈ کے پسندیدہ کھلاڑی موسٹی پر دباؤ برقرار رکھا۔.

see more..

اٹالین اوپن: ایگا سویاٹیک کا جادو چل گیا، ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی

12 May 2026 | 4:56 PM

روم، 12 مئی ( یو این آئی) تین بار کی چیمپئن اور عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ایگا سویاٹیک نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ راؤنڈ آف 16 کے ایک اہم مقابلے میں انہوں نے اپنی روایتی حریف اور کئی بار کی میجر چیمپئن ناؤمی اوساکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باہر کا راستہ دکھا دیا۔سویاٹیک نے میچ کے آغاز سے ہی اوساکا پر دباؤ بنائے رکھا اور محض ایک گھنٹہ 20 منٹ میں 6-2 اور 6-1 سے کامیابی سمیٹی۔روم میں 2021، 2022 اور 2024 کی فاتح سویاٹیک بہترین فارم میں نظر آئیں، انہوں نے پورے میچ میں 23 ونرز لگائے۔.

see more..

عبداللہ فضل ٹیسٹ ڈیبیو پر دونوں اننگز میں نصف سنچریوں کے ساتھ ایلیٹ پاکستان بلے بازوں کے کلب میں شامل

12 May 2026 | 4:33 PM

میرپور، 12 مئی(یواین آئی ) نوجوان بلے باز عبداللہ فضل نے پاکستان کے لیے ڈیبیو پر ایک ٹیسٹ میچ میں دو بار نصف سنچری بنانے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بن کر ایک نادر کارنامہ انجام دیا جو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران حاصل کیا۔ .

see more..

رفتار کی ملکہ کی واپسی: شبنیم اسماعیل پھر سے پروٹیز جرسی میں جلوہ گر ہونے کو تیار

12 May 2026 | 4:28 PM

جوہانسبرگ، 12 مئی (یواین آئی ) جنوبی افریقہ کی تجربہ کار تیز گیند باز شبنیم اسماعیل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے تقریباً تین سال بعد اچانک واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہیں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے آئی سی سی خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔.

see more..

برطانوی شہزادی شارلٹ فاسٹ بولر بن گئیں

12 May 2026 | 4:19 PM

لندن، 12 مئی(یواین آئی ) برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی بیٹی شہزادی شارلٹ فاسٹ بولر بن گئیں۔برطانوی شہزادے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اپنی 11ویں سالگرہ منائی اور اس دوران انہیں فاسٹ بولنگ کرتا دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
شاہی جوڑے نے شارلٹ کی گیارہویں سالگرہ پر ان کی بولنگ ویڈیو جاری کی ہے۔شارلٹ آئندہ ماہ انگلینڈ میں ہونے والاخواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی دیکھیں گی، شہزادی کی والدہ کیٹ نے 2019 میں لاہور کی کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کھیلی تھی۔
یواین آئی ۔م اع.

see more..

مشہور آسٹریلین ٹینس لیجنڈ 91 سال کی عمر میں چل بسے

12 May 2026 | 4:17 PM

سڈنی، 12 مئی(یواین آئی ) یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے اًن سیڈڈ کھلاڑی مال اینڈرسن 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔مال اینڈرسن نے اپنے ٹینس کیریئر کا آغاز ایسے حالات میں کیا جب ان کے پاس ٹینس کھیلنے کے لیے اچھی سہولتیں بھی دستیاب نہیں تھیں اور پھر ان کی محنت رنگ لائی اور وہ 1957ء میں یو ایس کرائون اور 3 بڑے ڈبلز ٹائٹل جیت کر ٹینس کھیلنے والے آسٹریلیا کے لیجنڈری کھلاڑی بن گئے۔ .

see more..

عوامی دباؤ کے سامنے حکومت کی پسپائی: میکسیکو میں ورلڈ کپ کے لیے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ منسوخ

12 May 2026 | 3:13 PM

میکسیکو سٹی، 12 مئی (یو این آئی) میکسیکو کی حکومت نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے پیشِ نظر تعلیمی سال کو مختصر کرنے کا اپنا متنازع فیصلہ عوامی احتجاج اور شدید تنقید کے بعد واپس لے لیا ہے۔ پیر کے روز جاری ہونے والے حکومتی بیان کے مطابق، اب اسکولوں کا تعلیمی کیلنڈر اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہی برقرار رہے گا۔.

see more..

آر سی بی کی جیت پر جرمانے کا سایہ: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

12 May 2026 | 3:10 PM

رائے پور، 12 مئی (یواین آئی ) رائل چیلنجرز بنگلورو کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔ آئی پی ایل انتظامیہ نے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دے دیے ہیں۔ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.6 (لیول 1) کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ یہ دفعہ "ایسے اشاروں یا حرکات کے استعمال سے متعلق ہے جو فحش، قابلِ اعتراض یا توہین آمیز ہوں"۔ ٹم ڈیوڈ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری امت شرما کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کر لیا ہے۔اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل 2026 کے 54 ویں مقابلے میں آر سی بی نے ایک سنسنی خی.

see more..

الاہلی کی فتح: سعودی پرو لیگ میں تیسری پوزیشن پر گرفت مضبوط، التعاون کو شکست

12 May 2026 | 3:06 PM

دبئی، 12 مئی(یواین آئی ) حال ہی میں اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کا تاج سر پر سجانے والی ٹیم الاہلی نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے پیر کے روز ال تعاون کو 2-1 سے ہرا دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی الاہلی نے لیگ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر اپنا قبضہ مزید مستحکم کر لیا ہے۔.

see more..

نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا

12 May 2026 | 2:58 PM

ڈھاکہ،12 مئی (یواین آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 22ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ .

see more..

"بولنگ اور فیلڈنگ نے ہمیں ڈبویا، مسلسل چوتھی ہار پر شریاس ایر برہم

12 May 2026 | 2:55 PM

دھرم شالہ، 12 مئی (یواین آئی ) آئی پی ایل 2026 کے 55 ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز کے ہاتھوں شکست کے بعد پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایر نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ 210 رنز کا بڑا ہدف دینے کے باوجود ٹیم کی ناقص بولنگ اور غیر معیاری فیلڈنگ میچ ہارنے کی اصل وجہ بنی۔.

see more..

بارسلونا کی جیت کا جشن: نوجوان اسٹار لامین یمال نے فلسطینی پرچم لہرا کر مداحوں کے دل جیت لیے

12 May 2026 | 2:39 PM

بارسلونا، 12 مئی (یواین آئی ) ہسپانوی فٹ بال کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار لامین یمال نے بارسلونا کی لالیگا ٹائٹل جیت کے جشن کے دوران فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے فٹ بال کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔.

see more..

دندان ساز کا وہ وار جس۔۔۔۔

12 May 2026 | 2:30 PM

آئرسوم پارک کے میدان میں جب مقابلہ شروع ہوا تو 25 ہزار تماشائیوں کی ہمدردیاں شمالی کوریا کے ساتھ تھیں۔ میچ کے 42 ویں منٹ میں وہ لمحہ آیا جس نے تاریخ بدل دی۔ گیند ''پاک دو-اک'' کے قدموں میں آئی، انہوں نے ایک زوردار اور بے رحم شاٹ لگایا جو سیدھا جال میں جا گرا۔ پورا اسٹیڈیم دھاڑ اٹھا: شمالی کوریا: 1، اٹلی: 0۔ .

see more..

کپتان اکشر پٹیل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ

12 May 2026 | 2:13 PM

دھرم شالہ، 12 مئی (یواین آئی ) آئی پی ایل 2026 کے 55 ویں معرکے میں پنجاب کنگز کے خلاف سنسنی خیز فتح حاصل کرنے والی دہلی کیپیٹلز کی خوشیاں اس وقت کچھ ماند پڑ گئیں جب ٹیم کے کپتان اکشر پٹیل پر ''سلو اوور ریٹ'' کی پاداش میں بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔.

see more..

پلی آف کی جنگ: کیا آر سی بی اپنی برتری برقرار رکھ پائے گی یا کے کے آر کا جادو چلے گا؟

12 May 2026 | 2:07 PM

رائے پور، 12 مئی (یواین آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے پلے آف کی دوڑ اب ایک ایسے نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے جہاں ہر رن اور ہر وکٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ رائے پور کی تپتی گرمی میں بدھ کی شام ایک ایسا معرکہ متوقع ہے جو نہ صرف دو پوائنٹس کا فیصلہ کرے گا، بلکہ اس سیزن میں دونوں ٹیموں کے مستقبل کا رخ بھی طے کر دے گا۔.

see more..

دہلی کیپیٹلز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی امید برقرار رکھی

11 May 2026 | 11:46 PM

دھرم شالا، 11 مئی (یواین آئی) اکشر پٹیل (56) اور ڈیوڈ ملر (51) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 55ویں میچ میں پنجاب کنگز کو چھ گیندیں باقی رہتے تین وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پلے آف کی امیدیں برقرار رکھیں۔ پنجاب کنگز کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔ .

see more..