25 Apr 2025 | 11:42 PMچنئی، 25 اپریل (یو این آئی) ہرشل پٹیل (چار وکٹ)، کپتان پیٹ کمنز اور جے دیو انادکٹ (دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد ایشان کشن (44) اور کامندو مینڈس (32) رنوں کی اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو انڈین پریمیم لیگ (آئی پی ال) کے 43ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی 155 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پہلے ہی اوور میں خلیل احمد نے ابھیشیک شرما (0) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا ۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے ایشان کشن نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ چھٹے اوور میں انشول کمبوج نے ٹریوس ہیڈ (19) کو آؤٹ کرتے ہوئے چنئی کو دوسری کامیابی دلائی۔ حیدرآباد کا تیسرا وکٹ نویں اوور میں ہینرک کلاسن (سات) کی صورت میں گرا۔ نور احمد نے 12ویں اوور میں انیکیت ورما (19) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد 14ویں اوور میں نور احمد نے ایشان کشن کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کو بڑا جھٹکا دیا۔ ایشان کشن نے 34 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (44) رنز بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 18.
see more.. 24 Apr 2025 | 10:26 PMبنگلورو، 24 اپریل (یو این آئی) وراٹ کوہلی (70) اور دیودت پڈیکل (50) کی نصف سنچریوں کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں راجستھان رائلز (آر آر) کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا۔
see more.. 24 Apr 2025 | 10:21 AMنئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی)یوں تو کھیلوں میں آئے دن کچھ نہ کچھ ریکارڈ بننے رہتے ہیں لیکن کچھ ریکارڈز ایسے ہوتے ہیں جن کا توڑنا ہر کھلاڑی کے بس کی بات نہیں ۔ اگر بات ہندستانی فٹبال ٹیم کی ہو تو پھر آئی- ایم- وجین کا نام لئے بغیر یہ بات ادھوری رہی گی۔ آئی- ایم- وجین جن کا پورا اناولاپل منی وجین ہے، انہیں کالو ہرن یعنی بلیک بک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک سابق پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ہندوستان کی قومی فٹ بال ٹیم کی کپتانی بھی کی ہے۔ وہ ایک اسٹرائیکر کے طور پر کھیلا کرتے تھے۔
see more..