Sports13 Sep 2026 | 11:47 PMدبئی، 13 ستمبر (یو این آئی) اوپنر بلے بازوں شفالی ورما (68) اور اسمرتی مندھانا (59) کی شاندار نصف سنچریوں، ان کے درمیان 129 رن کی افتتاحی شراکت داری اور شری چرنی (20 رن پر 4 وکٹ) کی جارح گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو اتوار کو 72 رن سے شکست دے کر آٹھویں بار خاتون ایشیا کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 10:55 PMنئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) ابھیشیک شرما کی 7 چوکوں اور 7 چھکوں سے سجی 82 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت ہندوستان نے افغانستان کو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اتوار کو پہلے ٹی 20 میں 7 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 9:56 PMدبئی، 13 ستمبر (یو این آئی) اوپنر بلے بازوں شفالی ورما (68) اور اسمرتی مندھانا (59) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان 129 رن کی افتتاحی شراکت کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں اتوار کو 20 اوور میں 5 وکٹ پر 183 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 9:38 PMنئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) عظمت اللہ عمرزئی (ناٹ آؤٹ 64) کی نصف سنچری اور محمد نبی (33) کی مفید اننگز کی بدولت افغانستان نے ہندوستان کے خلاف یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اتوار کو پہلے ٹی 20 میں 8 وکٹ پر 156 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 8:49 PMنئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) اتوار کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز حب الوطنی کے ماحول میں ہوا۔ میچ سے پہلے قومی ترانے ’جن گن من‘ سے قبل قومی گیت ’وندے ماترم‘ کی مکمل گائیکی ہوئی۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 7:57 PMدبئی، 13 ستمبر (یو این آئی) ہندستانی خواتین ٹیم نے اتوار کو ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف خواتین ایشیا کپ کے فائنل میں پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 7:48 PMنئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) ہندستان نے اتوار کو افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے ٹی-20 مقابلے میں پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 7:40 PMبوڈاپسٹ، 13 ستمبر (یو این آئی) بوڈاپسٹ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ چیمپئن شپ میں میلیسا جیفرسن ووڈن نے خواتین کی 100 میٹر دوڑ میں اب تک کا مشترکہ طور پر ساتواں سب سے تیز وقت نکالا، جبکہ بوٹسوانا کے کولین کیبیناٹ شیپی مردوں کی 400 میٹر دوڑ کی ''آل ٹائم'' فہرست میں پانچویں مقام پر پہنچ گئے۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 7:02 PMریو ڈی جنیرو، 13 ستمبر (یو این آئی) برازیل کے لیجنڈری فٹبالر نیز لیورپول اور بارسلونا کے سابق مڈفیلڈر فلپ کوٹینہو اپنے پرانے دوست اور ہم وطن نیمار جونیئر کے ساتھ کھیلنے کے لیے برازیلی فٹبال کلب سانتوس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ نیمار نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے اس بات کی تصدیق کی۔ ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں کو فٹبال کلب سانتوس کے لاکر روم میں گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں نیمار نے کہا، "خوش آمدید۔ خوش رہو۔ میں تمہیں گلے لگانے اور تمہارا خیال رکھنے آیا ہوں۔".
see more.. 13 Sep 2026 | 6:40 PMنیویارک، 13 ستمبر (یو این آئی) الیگزینڈر زویروف اتوار کو یو ایس اوپن میں اس سیزن کا اپنا دوسرا بڑا خطاب جیتنے کی کوشش کریں گے، لیکن کیا بن شیلٹن ٹاپ سیڈ کھلاڑی کو ہرا کر الٹ پھیر کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی امریکی مردوں کے سنگلز چیمپئن کے لیے 23 سال کے انتظار کو ختم کر سکتے ہیں؟.
see more.. 13 Sep 2026 | 6:25 PMونڈہوک، 13 ستمبر (یو این آئی) بیورن فورٹوئن (چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد جارڈن ہرمن (77) اور کونر ایسٹر ہاؤزن (ناٹ آؤٹ 68) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے اتوار کو تیسرے ایک روزہ مقابلے میں نمیبیا کو 171 گیندیں باقی رہتے نو وکٹوں سے ہرا کر بڑی جیت درج کی۔ اسی کے ساتھ جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی ایک روزہ سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 6:11 PMچینگدو (چین)، 13 ستمبر (یو این آئی) 15 سالہ تنووی پاتری نے اتوار کو بیڈمنٹن ایشیا انڈر 17 اور انڈر 15 جونیئر چیمپئن شپ میں لڑکیوں کا سنگلز انڈر 17 خطاب جیت لیا۔ انہوں نے آل انڈین فائنل میں اپنے ہی ملک کی کھلاڑی شائنا منی متھو کو 11-15، 15-10، 15-12 سے ہرایا۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 5:45 PMموکی (چین)، 13 ستمبر (یو این آئی) سانیکا چندرکانت مانے کے 17ویں منٹ میں کیے گئے گول نے میچ کا نتیجہ طے کیا۔ اس گول کی بدولت، اب تک ناقابل شکست رہی ہندستانی جونیئر خواتین ٹیم نے فائنل میں چین کو اتوار کے روز 1-0 سے ہرا کر اپنا خطاب برقرار رکھا اور مسلسل تیسری بار یہ ٹورنامنٹ جیتا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندستان نے جونیئر خواتین ورلڈ کپ کے لیے بھی اپنی جگہ پکی کر لی۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 5:37 PMنیویارک، 13 ستمبر (یو این آئی) الینا رائباکینا نے ورلڈ نمبر 1 رینکنگ حاصل کرنے کے بعد، فائنل میں دو بار کی ڈیفینڈنگ چیمپئن آریانا سبالینکا کو شکست دے کر اپنا پہلا یو ایس اوپن خطاب جیتا اور اس سال کا اپنا دوسرا گرینڈ سلیم جیت کر ایک شاندار سال کا اختتام کیا۔ جیو اسٹار کی طرف سے شیئر کیے گئے ایک انٹرویو میں، الینا رائباکینا نے بتایا کہ یو ایس اوپن کا خطاب ان کے لیے کیا معنی رکھتا ہے، انہوں نے کن جسمانی اور ذہنی چیلنجز کا سامنا کیا اور ٹورنامنٹ کے دوران کیسے حل تلاش کیے۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 5:29 PMفان تھیٹ، (ویتنام) 13 ستمبر (یو این آئی) ہندستان کے ایس ڈی پرجول دیو نے اپنے جوڑی دار فرانس کے کونسٹنٹن بیٹون کوزمین کے ساتھ مل کر اپنے کیریئر کا دوسرا اے ٹی پی چیلنجر ڈبلز خطاب جیت لیا۔ ٹاپ سیڈڈ ہندستان-فرانس ٹینس جوڑی نے ہفتے کو اسپورٹ فیسٹیول چیلنجر 2026 کے فائنل میں جاپان کے چوتھی سیڈ یاماٹو سؤوکا اور ناؤکی تاجیما کو 6-1, 7-6(0) سے ہرایا۔ یہ میچ ایک گھنٹے 21 منٹ تک چلا۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 5:22 PMچنڈی گڑھ، 13 ستمبر (یو این آئی) راؤنڈ گلاس ٹینس اکیڈمی کے ایتھلیٹ کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف سرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے انڈونیشیا کے بالی میں بالی بیچ کنٹری کلب میں کھیلے گئے آئی ٹی ایف ایم 15 عمان مینس ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں مسلسل دوسرے ہفتے اپنا دوسرا سنگلز خطاب جیت لیا ہے۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 5:10 PMبرلن، 13 ستمبر (یو این آئی) ہفتہ کو فرانس نے سیمی فائنل میں میزبان جرمنی کو 86-64 سے ہرا کر ان کی خطاب جیتنے کی امیدیں ختم کر دیں۔ اس کے بعد امریکہ نے اسپین کو 76-66 سے ہرا کر فرانس کے ساتھ فیبا خواتین باسکٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنائی۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 4:52 PMونڈہوک، 13 ستمبر (یو این آئی) بیورن فورٹوئن (چار وکٹ)، وینا مفاکا اور اے پیٹر (دو دو وکٹیں) کی بہترین کارکردگی کے دم پر جنوبی افریقہ نے تیسرے ایک روزہ مقابلے میں پہلے بیٹنگ کر رہی نمیبیا کو 36.2 اوورز میں 156 رنز کے اسکور پر سمیٹ دیا۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 3:53 PMبوڈاپیسٹ، 12 ستمبر (یو این آئی) امریکی رنر کینی بیڈناریک نے ورلڈ ایتھلیٹکس الٹیمیٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کی 100 میٹر دوڑ کا خطاب اپنے نام کیا۔ اولمپکس میں 200 میٹر دوڑ میں دو بار کے سلور میڈلسٹ بیڈناریک نے ہفتے کو ہونے والے اس مقابلے میں 9.85 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ یہ اس سیزن کا ان کا بہترین وقت تھا۔ جمیکا کے اوبلیک سیول (9.90 سیکنڈ) دوسرے اور امریکہ کے رونی بیکر (9.93 سیکنڈ) وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 3:43 PMکیپ ٹاؤن، 13 ستمبر (یو این آئی) چوٹ کے باعث جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز اوٹنیل بارٹمین آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں فرسٹ کلاس سیزن کے پہلے میچ میں بائیں ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگی تھی۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 3:38 PMبارباڈوس، 13 ستمبر (یو این آئی) سوزی بیٹس (ناٹ آؤٹ 39) اور میڈی گرین (39) رنز کی شاندار اننگز کے دم پر بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے آخری گیند تک چلے سنسنی خیز مقابلے میں تین رنز سے جیت حاصل کر کے ڈبلیو سی پی ایل 2026 میں اپنے پہلے پوائنٹس حاصل کیے اور پہلی بار کھیل رہی جمیکا ایمپریس کو تقریباً پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 2:21 PMنوسنتارا، 13 ستمبر (یو این آئی) کرکٹ انڈونیشیا شمالی بالی میں ''''بالی انٹرنیشنل اوول'''' (بی آئی او) بنا رہا ہے۔ یہ دو اوول والا کمپلیکس ہے جو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ اور ہائی پرفارمنس ٹریننگ کے لیے مرکزی مقام بنے گا۔ اس پروجیکٹ میں دو فل سائز ٹرف اوول ہیں۔ اسے صرف ٹورنامنٹ کے لیے استعمال ہونے والی جگہ کے بجائے سال بھر چلنے والی سہولت کے طور پر بنایا جا رہا ہے۔ ''''گروڑ نیشنل کرکٹ اکیڈمی'''' اس کمپلیکس میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے طور پر کام کرے گی۔ یہ انڈونیشیا کی سینئر اور مختلف عمر کی ٹیموں کے لیے ٹریننگ بیس ہوگا اور یہاں غیر ملکی ٹیمیں، اکیڈمی، کوچز اور کیوریٹرز بھی آ سکیں گے۔ دونوں اوول.
see more.. 13 Sep 2026 | 1:53 PMبرمنگھم، 13 ستمبر (یو این آئی) پاکستان کے وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن نے انگلینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے سیریز ہارنے کے بعد کہا کہ اگر موقع ملے تو وہ ٹیسٹ ٹیم کو فل ٹائم کوچنگ دینے کے لیے تیار ہیں۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 1:19 PMکینسنگٹن اوول، 13 ستمبر (یو این آئی) سڈریک ڈسکارٹ (56) رنز کی نصف سنچری اننگ اور گڈاکیش موتی (دو وکٹ اور ناٹ آؤٹ 17) رنز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز مین کے خلاف آخری گیند پر دو وکٹوں سے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹرائیڈنٹس پلے آف میں پہنچ گئے، جبکہ کنگز مین بھی چوتھی ٹیم کے طور پر کوالیفائی کر گئے کیونکہ ان کا نیٹ رن ریٹ سینٹ لوشیا کنگز سے بہتر تھا، جو ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 11:57 AMنیویارک، 13 ستمبر (یواین آئی) ایلینا ریباکینا نے دو بار کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا کو 6-4، 5-7، 6-2 سے شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن کا خطاب جیت لیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں 5-2 کی برتری کے دوران چیمپئن شپ پوائنٹ پر ڈبل فالٹ کے باوجود ریباکینا نے اگلے ہی پوائنٹ پر ایس لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ وہ پیر کو عالمی نمبر ایک بھی بن جائیں گی۔.
see more.. 13 Sep 2026 | 10:57 AMترواننت پورم، 13 ستمبر (یواین آئی) کیرالہ کے وزیر صحت کے مرلی دھرن نے 108 ایمبولینس ملازمین کی مجوزہ ہڑتال کو روکنے کے لیے ضروری خدمات کی بحالی ایکٹ (ایسما) نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی ایمبولینس سروس متاثر ہونے سے مریضوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔.
see more.. 12 Sep 2026 | 11:02 PMنیو چنڈی گڑھ، 12 ستمبر (یو این آئی) ٹیس فلنٹوف (13 رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا اے خاتون ٹیم نے ہندوستان اے کو پہلے غیر رسمی ٹی 20 میچ میں ہفتہ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
ہندوستانی ٹیم 19 اوور میں 117 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ منّو مانی نے 23 اور تیجل ہسبنس نے 22 رن بنائے۔ آسٹریلیا نے 14 اوور میں 4 وکٹ پر 121 رن بنا کر مقابلہ جیت لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے چارلی ناٹ نے 35 اور انیکا لیروئیڈ نے ناٹ آؤٹ 33 رن بنائے۔
یو این آئی۔ این یو۔.
see more.. 12 Sep 2026 | 9:53 PMنئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) اگلے ماہ ہندوستانی کرکٹ میں ایک نایاب، یا شاید بے مثال صورت حال دیکھنے کو ملے گی، کیونکہ جاپان میں ایشیائی کھیل اور ہندوستان میں ون ڈے سیریز ایک ساتھ ہو رہی ہیں۔ ٹی 20 اور ون ڈے ٹیمیں دنیا کے 2 الگ الگ حصوں میں تقریباً ایک ہی وقت پر کھیل رہی ہوں گی اور ایک بار تو وہ ایک ہی دن کھیلیں گی۔.
see more.. 12 Sep 2026 | 9:40 PMنئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شریئس ایر نے کہا ہے کہ ٹی 20 ٹیم میں کھلاڑیوں کو اپنے مقررہ رول سے زیادہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹیم کی ضرورت کیا ہے۔ افغانستان کے خلاف دہلی میں 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شریئس نے کہا کہ رول طے ہونے سے کھلاڑیوں پر دباؤ آتا ہے۔.
see more.. 12 Sep 2026 | 8:40 PMنئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے کچھ ناک آؤٹ کرکٹ میچوں کے شروع ہونے کے وقت کو 30 منٹ پہلے کر دیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق، دوپہر میں ہونے والے مردوں کے میچ پہلے اعلان کردہ 2 بجے کے بجائے دوپہر 1:30 بجے شروع ہوں گے۔ تاہم، خواتین کے میچوں کے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔.
see more..