Wednesday, Jun 25 2025 | Time 11:14 Hrs(IST)
Sports

ریسلر اُدے چند نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

25 Jun 2025 | 9:34 AM

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ایک وقت تھا جب ریسلنگ صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی وہ حیثیت نہیں تھی جو آج کے زمانے میں ہے۔ آج ہندستان کے کھلاڑی ریسلنگ میں عالمی سطح پر بہت شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کے علاوہ ہمارے ریسلرز نے اولمپک میڈلز بھی جیتے ہیں۔ ملک کی پہلی اولمپین خاتون پہلوان اور ملک کے لیے کشتی میں پہلا اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا تعلق بھی ہریانہ سے تھا۔ ٹوکیو 2020 میں بھی ریسلنگ کے کئی کھلاڑیوں کو تمغے کے دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔ لیکن حالات ہمیشہ ایسے نہیں تھےایسے وقت میں پہلوان ادے چند نے عالمی سطح پر کشتی کا پرچم لہرایا اور نئے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے۔آج اُدے چند ایک ریٹائرڈ ہندوستانی پہلوان اور ریسلنگ کوچ ہیں جو آزاد ہندوستان کی طرف سے پہلے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میڈل جیتنے والے تھے۔

see more..

انگلینڈ نے ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے دی شکست

24 Jun 2025 | 11:58 PM

لیڈز، 24 جون (یو این آئی) بین ڈکٹ (149) کی سنچری، جیک کراؤلی (65) اور جو روٹ (ناٹ آؤٹ 53) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن منگل کو ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

see more..

امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے پر پنت کی سرزنش

24 Jun 2025 | 9:59 PM

لیڈز، 24 جون (یواین آئی) ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی، انگلینڈ کے ساتھ جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سرزنش کی گئی۔

see more..

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے ہرایا

24 Jun 2025 | 6:29 PM

کیو ہل، 24 جون (یواین آئی) کپتان ہیلی میتھیوز (65 رنز/ایک وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

see more..

سابق ہندوستانی اسپن گیندباز دلیپ دوشی جنہوں نے اپنے فن سے سچا پیار کیا

24 Jun 2025 | 12:16 PM

لندن 24 جون (یواین آئی) سابق ہندوستانی اسپن گیندباز دلیپ دوشی کا کل 23 جون کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقا ل ہوگیا۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، دوشی کا انتقال دل کی تکلیف کے باعث ہوا۔ ان کی عمر 77 برس تھی۔ دوشی ڈومیسٹک سرکٹ میں اپنے دور کے سب سے زیادہ قابل اسپنرز میں سے ایک تھے۔ اسٹار اسپنر اور ہندوستانی کرکٹ کے گمنام ہیروز میں سے ایک، دلیپ دوشی نے بطور بزنس مین بڑی کامیابی حاصل کی۔ دوشی ہندستان کے ان چار کرکٹرز میں سے ایک تھے جنہوں نے 30 سال کی عمر کے بعد ڈیبیو کیا اور 100 سے زیادہ وکٹیں لیں۔یہ ان کی بہترین گیند بازی کا ایک نمونہ کہا جاسکتا ہے۔ دوشی کے کرکٹ کیریئر کا تذکرہ اس وقت تک ادھورا رہے گا جب تک ناٹنگھم شائر اور واروکشائر کے ساتھ ان کے کاؤنٹی کے میچوں کا ذکر نہ کیا جائے کیونکہ ان میچوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

see more..

دل کا دورہ پڑنے سے دلیپ دوشی کا انتقال

24 Jun 2025 | 10:14 AM

لندن 24 جون (یواین آئی) سابق ہندوستانی اسپن گیندباز دلیپ دوشی لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

see more..

کے ایل راہل اور رشبھ پنت کی سنچریوں سے انگلینڈ کو ملا 371 رنز کا ہدف

23 Jun 2025 | 11:06 PM

لیڈز ،23 جون (یو این آئی) کے ایل راہل (137) اور رشبھ پنت (118) کی صبر آزما سنچریوں کی بنیاد پر ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا۔ ہندوستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر چھ رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

see more..

ویٹ لفٹر ستیش شیولنگم :طاقت اور عزم کا ایک پاور ہاؤس

23 Jun 2025 | 2:00 PM

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی)ہندستان نے یوں تو بڑے سے بڑے ویٹ لفٹر پیدا کئے ہیں۔ جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر خوب نام کمایا ہے۔ ان ویٹ لفٹرز کا جن میں مرد و خاتون دونوں شامل ہیں،کھیلوں کی دنیا میں ہندستان کے پرچم کو بلند کرنے میں بہت تعاون رہا ہے۔ ان ہی معروف ہستیوں میں سے ایک ویٹ لفٹر ستیش شیولنگم بھی ہیں ، جنہوں نے اپنی غیر معمولی طاقت اور غیر متزلزل توجہ کے ساتھ ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں اپنا نام نقش کیا ہے۔ستیش شیولنگم ایک مشہور ہندوستانی ویٹ لفٹر ہیں، جو اس کھیل میں اپنی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے 2014 اور 2018 کے کامن ویلتھ گیمز دونوں میں مردوں کے 77 کلوگرام ویٹ کلاس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

see more..