SportsPosted at: Jun 7 2023 6:34PM ٹھاکر نے پہلوانوں سے ملاقات کینئی دہلی، 7 جون (یو این آئی)ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان پہلوان ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور ستیہ ورت کادیان نے بدھ کو وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی۔میٹنگ کے بعد اولمپک میڈلسٹ پونیا نے کہا کہ انہوں نے حکومت سے کچھ نکات پر بات کی ہے۔ٹھاکر نے منگل کو دیر گئے ٹویٹ کیا تھا کہ انہوں نے پہلوانوں کو میٹنگ کے لیے مدعو کیا ہے۔