SportsPosted at: Dec 7 2023 6:04PM گمبھیر نے مجھے فکسر فکسرکہا، گالی دی: سری سنتسورت، 07 دسمبر (یو این آئی) لیجنڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران ایس سری سانتھ نے اپنے سابق ساتھی کھلاڑی گوتم گمبھیر پر انہیں فکسر کہنے اور میدان میں گالیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔ گمبھیر لیجنڈز لیگ ٹورنامنٹ میں انڈیا کیپٹلز کے کپتان ہیں جبکہ سری سنت ٹی 20 ٹورنامنٹ میں گجرات جائنٹس کے لیے کھیل رہے ہیں۔گمبھیر کی انڈیا کیپٹلس نے بدھ کو یہ میچ 12 رنز سے جیتا تھا۔