SportsPosted at: Dec 7 2023 6:31PM ہلدوانی منی اسٹیڈیم میں ضلع سطح کے کھیلوں کا مہاکمبھ شروعنینی تال، 07 دسمبر ( یو این آئی) اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں جمعرات کو ضلع سطح کے کھیلوں کا مہاکمبھ شروع ہوا۔ سبکدوش ہونے والے میئر ڈاکٹر جوگیندر پال سنگھ روتیلا نے مہاکمبھ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر روتیلا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام اضلاع میں کھیل مہاکمبھ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد کھیلوں کی صلاحیتوں کو آگے لانا اور انہیں نکھارنا ہے۔