SportsPosted at: Dec 10 2023 3:12PM ہندستان جونیئر ورلڈ کپ میں امریکہ کو شکست دے کر نویں نمبر پرسینٹیاگو، 10 دسمبر (یو این آئی) ایف آئی ایچ ہاکی خواتین جونیئر ورلڈ کپ 2023 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے امریکہ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں نواں مقام حاصل کر لیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر تھیں جس کے بعد ہندستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں میچ 3-2 سے جیت لیا۔ مقررہ 60 منٹ کے دوران ہندوستان کی منجو چورسیا (11') اور سنیلیتا ٹوپو (57') نے ایک ایک گول کیا، جب کہ کیئرسٹن تھامسی (27'، 53') نے امریکہ کی جانب سے دو گول کئے۔