Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:32 Hrs(IST)
Sports

انجو بابی جارج: ورلڈ ایتھلیٹکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) یہ بالکل واضح ہے کہ ہندوستان کے پاس بہترین ایتھلیٹس ہیں جنہوں نے کئی موقعوں پر اپنی مہارت ، ہمت، جوش اور لگن سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں وہ کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرکے ہی وطن لوٹیں گے۔

ہندوستانی خواتین کھلاڑیوں نے دنیا میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنا اور اپنے خاندان کا نام ہمیشہ روشن کیا ہے۔
پی وی سندھو ، یا سائنا نہوال، میری کوم ، میرا بائی چانو، ثانیہ مرزا، پی ٹی اوشا متعدد خواتین کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ ملک کے ساتھ ساتھ دنیا کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل بھی ر ہیں۔