Sunday, Apr 27 2025 | Time 19:22 Hrs(IST)
Sports

میگھا پردیپ نے ایشین سیلنگ چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا

ٹوکیو، 19 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی میگھا پردیپ نے جمعہ کو ایشین کینو اسپرنٹ چیمپئن شپ 2024 میں خواتین کے C1 500 میٹر مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔

جاپان کے ٹوکیو میں منعقدہ چیمپئن شپ میں میگھا پردیپ 2:28.027 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
ویتنام کی دیپ تھو ہوانگ (02:18.178) اور قازقستان کی الیانا کسلیوا (02:26.645) نے بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔