Sunday, Apr 27 2025 | Time 18:29 Hrs(IST)
Sports

ایک دن میں ملک کے لیے اولمپک گولڈ میڈل جیتوں گا: پرنس دیپ سنگھ

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) اس ماہ کے آخر میں اپنے یورپ کے دورے کی تیاری کر رہی ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کے گول کیپر پرنس دیپ سنگھ نے کہا کہ ان کا خواب ہندوستان کے لیے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنا ہے۔

روہت کی قیادت میں ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم 20 سے 29 مئی کے درمیان بیلجیئم، جرمنی اور ہالینڈ میں میچ کھیلے گی۔
پرنس دیپ سنگھ بیس کھلاڑیوں پر مشتمل ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔