SportsPosted at: May 16 2024 10:47PM حیدرآباد اور گجرات کا میچ منسوخ، دہلی، لکھنؤ پلے آف سے باہرحیدرآباد، 16 مئی (یو این آئی) مسلسل بارش کی وجہ سے سن رائزرس حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 66 واں میچ منسوخ کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں پلے آف سے باہر ہوگئیں۔ حیدرآباد میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ میں ایک بھی گیند نہیں ڈالی جا سکی اور امپائر نند کشور اور وریندر شرما نے میدان کا معائنہ کیا۔