SportsPosted at: May 17 2024 3:30PM کانگریس رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹنا چاہتی ہے: مودی
بارہ بنکی، 17 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور انڈیا اتحاد پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس آئی تو وہ رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو بدل دے گی اور رام مندر پر بلڈوزر چلوا دے گی۔
زید پور روڈ کے نزدیک ایک بہت بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جمعہ کو انڈیا اتحاد کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ٹیوشن لیں کہ کہاں بلڈوزر چلانا ہے اور کہاں نہیں۔
انہوں نے وہاں موجود ہجوم سے کہا، 'آپ کے ایک ووٹ کی طاقت نے 500 سال کا انتظار ختم کیا اور شری رام للا کو عظیم الشان رام مندر میں ویراجمان کرایا۔