Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:31 Hrs(IST)
Sports

پیرا ایتھلیٹ کیلکاگنی نے مردوں کے 100 میٹر ٹی72 میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا

کوبے، 17 مئی (یو این آئی) اٹلی کے پیرا ایتھلیٹ کارلو فابیو مارسیلو کیلکاگنی نے جمعہ کو پیرا ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ 2024 میں مردوں کے 100 میٹر ٹی72 کے فائنل میں ایک نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔

آج جاپان کے بندرگاہی شہر کوبے کے یونیورسیڈ میموریل اسٹیڈیم میں پیرا ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ کے 11ویں ایڈیشن کے افتتاحی دن، فریم رننگ ایتھلیٹ کیلکاگنی نے 15.39 سیکنڈز کا وقت درج کرتے ہوئے مارچ میں بنائے گئے 15.80 سیکنڈ کے اپنے عالمی ریکارڈ کو توڑ دیا۔

برازیل کے ونیسیس مارکس کرائگر کونٹنوبرا اور لتھوانیا کے ڈیویڈاس پوڈوباجیواس نے ٹی 72 کیٹیگری کے مقابلے میں بالترتیب چاندی اور کانسے کے تمغے جیتے۔