Saturday, May 24 2025 | Time 02:25 Hrs(IST)
Sports

ہاپس اور ینگسٹرس کی شاندار جیت

نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) ڈی ایس اے ڈویژن لیگ میں ہاپس ایف سی نے یونائیٹڈ ایف سی اور ینگسٹرس نے گڈل ول کےخلاف یکطرفہ انداز میں جیت حاصل کی۔

پلیئر آف دی میچ آیوش بشٹ اور الائیڈ رامتھنگا کے دو دو گولوں کی مدد سے ہاپس ایف سی نے یونائیٹڈ ایف سی کو 5-0 سے شکست دی۔

ہاپس نے شروع سے ہی کھیل پر گرفت مضبوط کی اور جارحانہ حملے کیے، جس سے حریف ٹیم دفاعی انداز میں کھیلنے پر مجبور ہوگئی ۔