Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:42 Hrs(IST)
Sports

ٹیسٹ میچ جیسا برتاؤ کررہی پچ پر 200 رنز پار کرنا ناقابل یقین تھا: ڈو پلیسس

بنگلورو 19 مئی (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے کہا کہ بارش کے بعد ٹیسٹ میچ جیسا برتاؤ کر رہی پچ پر بلے بازوں کا اسکور کو 200 سے آگے لے جانا اور اور آخری اوور میں یش دیال کی گیند بازی کا مظاہرہ ناقابل یقین تھا۔

میچ جیتنے کے بعد ڈو پلیسس نے کہا کہ مجھے لگا کہ میں نے بارش کے بعد اب تک سب سے مشکل پچ پریہیں بلے بازی کی۔
یہ اتنا مشکل لگ رہا تھا کہ میں اور وراٹ کوہلی تو 140-150 کے اسکور تک پہنچنے کی بات کر رہے تھے۔