SportsPosted at: May 19 2024 4:16PM پنجاب کنگز کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد، 19 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 69ویں میچ میں اتوار کو پنجاب کنگز نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا آج یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں زخمی شیکھر دھون اور سیم کرن کی غیر موجودگی میں کپتان بنائے گئے جیتیش شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرکے حیدرآباد پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں پنجاب کنگز کے پاس صرف رائیلی روسو دستیاب ہیں۔
وہیں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے کہا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔