SportsPosted at: May 20 2024 10:04PM ہندوستانی مکسڈ 4x400 میٹر ٹیم نے ایشین ریلے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتابنکاک، 20 مئی (یو این آئی) محمد اجمل، جیوتیکا سری ڈانڈی، اموج جیکب اور سبھا وینکٹیشن کی ہندوستانی مکسڈ4x400 میٹر ٹیم نے آج ایشین ریلے چیمپئن شپ 2024 میں طلائی تمغہ جیت کر ایک نیا قومی ریکارڈ بنایا۔ تھائی لینڈ کے بنکاک میں چیمپیئن شپ میں ہندوستانی ٹیم نے 3:14.12 کا وقت کے ساتھ اور گزشتہ سال ہانگژو میں ہونے والے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے لئے اجمل، وتھیا رامراج، راجیش رمیش اور سبھا کے ذریعہ مقررہ 3:14.34 کا سابقہ قومی ریکارڈ توڑ دیا۔سری لنکا کی ٹیم نے 3:17.00 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔