SportsPosted at: Jun 22 2024 3:49PM نیدرلینڈ اور فرانس نے بغیر گول کے برابری پر پوائنٹس تقسیم کیےلیپزگ، 22 جون (یو این آئی) یورو 2024 کے گروپ ڈی کے ایک قریبی میچ میں نیدرلینڈ اور فرانس نے ہفتہ کو یہاں گول کے بغیر ڈرا کھیلا اور پوائنٹس کا اشتراک کیا۔گروپ ڈی میں دونوں ٹیمیں اب چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں اور ٹاپ پر رہنے کی یہ جنگ گروپ کے آخری میچ تک جاری رہے گی۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے لچکدار اور دفاعی انداز اپنایا۔