SportsPosted at: Jun 22 2024 6:17PM برکس گیمز: جموں و کشمیر کے تلوار باز نے ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتاجموں، 22 جون (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم میں شامل جموں و کشمیر کے تلوار باز اجے کمار نے روس کے کازان میں جاری برکس گیمز میں ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے اعلیٰ تلوار باز اجے کمار نے برکس گیمز میں اے پی ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اجے کمار نے سینئر اور جونیئر نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ کے پچھلے دونوں ایڈیشن میں بھی تمغے جیتے ہیں۔