Thursday, Jul 10 2025 | Time 20:17 Hrs(IST)
Sports

ہندوستان کی طوفانی بلے بازی، بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لئے رکھا 197 رن کا چیلنجنگ ہدف

اینٹیگا, 22 جون (یو این آئی) سلامی بلے بازروہت شرما (23)، وراٹ کوہلی (37) اور رشبھ پنت (36) کی مضبوط شروعات کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 50) کی شاندار نصف سنچری اور شیوم دوبے (34) کے ساتھ 53 رن کی شراکت داری کی مدد سے ہندوستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ کے گروپ اے کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پانچ وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ کی سست پچ پر ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
بنگلہ دیشی کپتان نظم الحس شانتو کا ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ حیران کن تھا کیونکہ سورج بڑھنے کے ساتھ ہی پچ کے سست ہونے کی امید تھی۔