Sunday, Apr 27 2025 | Time 18:50 Hrs(IST)
Sports

اوڈیشہ، آسام اور جھارکھنڈ کی لڑکیوں نے جیت حاصل کی

کولکتہ، 15 جولائی (یو این آئی) دوسری ہاکی انڈیا جونیئر مین اور ویمن ایسٹ زون چمپئن شپ 2024 کے دوسرے دن آج یہاں اوڈیشہ کی ہاکی ایسوسی ایشن، آسام ہاکی اور ہاکی جھارکھنڈ نے خواتین کے زمرے میں جیت حاصل کی، جبکہ مردوں کے زمرے میں جھارکھنڈ ، ہاکی بہار اور اوڈیشہ کی ہاکی ایسوسی ایشن نے جیت حاصل کی۔

کولکتہ کے سالٹ لیک میں نیتا جی سبھاش ایسٹرن سینٹر میں اوڈیشہ کی ہاکی ہاکی ایسوسی ایشن نے خواتین کے زمرے میں منی پور ہاکی کو 5-0 سے شکست دے کر دن کا آغاز کیا۔
پرینکا (20')، کپتان امیشا ایکا (30'، 36')، انوشکا بھورے (39')، اور دروپتی نائک (55') نے اوڈیشہ کی ہاکی ایسوسی ایشن کے لیے گول کئے۔