SportsPosted at: Jul 15 2024 10:55PM بیلی نے وارنر کی چیمپئنز ٹرافی کی امیدوں پر پانی پھیرامیلبورن، 15 جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کے سلیکٹر جارج بیلی نے ڈیوڈ وارنر کے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے اشارے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق سلامی بلے صرف اس معاملے کو بھڑکا رہے ہیں۔بیلی نے کہا، ’’میرے خیال میں وارنر ریٹائر ہوگئے ہیں اور انہیں تینوں فارمیٹس میں ان کے شاندار کیریئر کے لیے سراہا جانا چاہیے۔‘‘وارنر کی انسٹاگرام پوسٹ نے انکشاف کیا کہ وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں، جس سے قومی ٹیم میں ان کی ممکنہ واپسی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔